سینے کی خرابی کھانسی وغیرہ

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہدوستو موسم سرد ھے اور آجکل بچے بزرگ اور نوجوان بلکہ مستورات تک سب یھی شکایت لیے مطب پرتشریف لاتے ھیں سینے کی خرابی کھانسیوغیرہ وغیرہ تو قارین ویسے تو سینے کے کی امراض واسباب ھیں مگر کچھ کھانسی کے بارے میں اپنی ناقص راے لکھ رھا ھوں امید ھے اھل علم اور غیراطباء کیلے مفید ثابت ھوکھانسیمرض نہی بلکہ ایک علامت ہے قصبتہ الریہ(ہوا کی نالی)سے پیدا شدہ آواز ہے جو اعضائے صدر کی غیر طبعی حرکات سے پیدا ہوتی ہے جس سے پیپھڑوں اس کے پردوں اور دیگر اعضائے صدر کی بے چینی تکلیف اور ازیت رفع کرنے کے لئے وقوع میں آتی ہے کھانسی کی حرکت بلکل ایسا فعل ہے جیسے معدہ کے لئے ہچکی اور دماغ کے لئے چھینک ہےاسباباس کے تین اسباب ہوتے ہیں1 کیفیاتی و نفسیاتی2 مادی و سوزشی3 شرکی واراضیاس صدی کے عظیم سائنس دان ڈاکٹروحکیم دوست محمد صابر ملتانی صاحب ارشاد فرماتے ہیںعام طور پر یہ کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی ایسی دوا تیار ہو جائے جو ہر قسم کی کھانسی میں مفید ہو ایسی کوشش عام طور پر دوا فروش اور غیر معالج کرتے ہیں یہ سبق فرنگی طب سے لیا گیا ہے کیونکہ فرنگی کمپنیاں ہر علامت کو مرض بنا کر پیش کرتی ہیں اور اس کے لئے اپنی بے معنی دوا کا پروپیگنڈا کرتی رہتی ہیں حیرت اس بات کی ہے کہ فرنگی میڈیکل کونسل ایسی ادویات کو کیسے پاس کر دیتی ہیں فرنگی میڈیکل کونسل کی گزشتہ پچاس سال کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ اس نے ایک مرض کے لئے سیکنڑوں نہی ہزاروں ادویات پاس کی ہیں لیکن ان کا کیا حشر ہوا عرصہ دس سال کے اندر ان کا نام ونشان نہ رہا اور اس مرض کی نئی ادویات مارکیٹ میں آگئیں اس کی وجہ اس کے سوا کیا ہو سکتی ہیں کہ وہ ادویات ناکام تھی اور تجارتی زاویہ نگاہ سے نئی ادویات مارکیٹ میں بھیجنی پڑیںاپنل مقصد حاصل کرنے کے لئے فرنگی تجارتی میڈیکل کمپنیاں ہر قسم کے زہر اور منشیات کے استعمال سے گریز نہی کرتیں افیون مارفیا بھنگ اور دھتورہ جیسے خوفناک منشیات کو بے دھڑک استعمال کیا جارہا ہے جن کا نتیجہ ظاہر ہے کہ جسم انسان میں سلوپوائزنگ سے بلآخر موت یا ہارٹ فیلور کی صورت پیدا ہو جاتی ہے ان کی دیکھا دیکھی ہمارے ناعاقبت اندیش اطباءووید اور ہومیوپیتھ بھی فوری فائدہ اٹھانے کے لئے فرنگی ادویات کا استعمال بغیر کیفیاتی ومادی اور شرکی صورتوں کو سمجھے شروع کر دیتے ہیںاس وقت مارکیٹ میں کھانسی کے لئے سیکنڑوں ادویات بک رہی ہیں لیکن سب کی عطایانا صورت ہے یعنی کھانسی کے لئے اکسیر بتائی جاتی ہیں لیکن کوئی بھی دوا کھانسی کے لئے مفید نہی سب سے بڑی بات یہ کہ فرنگی ڈاکٹر بلمفرداعضاء امراض کی ماہیت اور خواص الادویہ سے بلکل واقف نہیکھانسی کی اقسامکھانسی کی بالمفرداعضاء امراض کی تین صورتیں ہیں1اعصابی کھانسی2 غدی کھانسی3 عضلاتی کھانسیعلامات اور مجربات عرض کرتا ہوں ان تینوں اقسام کے اسباب کا مدنظر رکھنا ضروری ہےاعصابی کھانسیاس کھانسی میں اعصاب متاثر ہوتے ہیں جس سے جسم میں بلغم کی زیادتی عام طور پر سفید رقیق بلغم پیدا ہوتا ہوتا ہے جس کا اخراج بڑی دقت سے ہوتا ہے جسم اکثر ٹھنڈا اکثر زکام کی صورت قارورہ سفید اور زیادہ پاخانہ غیر منہضم کھانسی کی زیادتی میں دل ڈوبتا ہے بار بار کھانسی سے سر میں درد یا چوٹ پیدا ہوتی ہے اور اکثر قے آجاتی ہے اگر یہ مزمن صورت اختیار کر جائے تو کالی کھانسی بن جاتی ہےنسخہتخم پیاز دارچینی کاکڑاسنگی تینوں ادویات ہم وزن لے کر سفوف کر کے ملا لیںخوراک ایک ماشہ سے تین ماشہ تک دن میں تین مرتبہ ہمراہ آب نیم گرم دیںغدی کھانسیاس کھانسی کا تعلق پھیپھڑوں کے غشائی مخاطی سے ہوتا ہے اور غدد کے افعال میں خرابی ہوتی ہے چہرہ وقارورہ میں زردی بلغم گاڑھا رقیق وملا جلا گلے میں سوزش زیادہ کبھی جی متلاتا ہے کبھی مڑوڑ کی صورت پیدا ہو جاتی ہے بعض وقت پیشاب میں جلن ہوتی ہے زیادتی کی صورت میں ضعف قلب پیدا ہو جاتا ہےنسخہبادام مقشر 18 تولہست ملٹھی 2 تولہگوند کیکڑ 6 تولہ سفوف بنالیںخوراک ایک ماشہ سے تین ماشہ تک ہمراہ تازہ پانیعضلاتی کھانسیاس کھانسی کا تعلق پھیپھڑوں کے ساتھ ہے اس میں چہرہ اور قارورہ میں سرخی خشکی اور قبض کی زیادتی ریاح شکم کا بکثرت ہونا دل کا گھبرانا نبض کا تیز چلنا ہے حرارت ہو جانا بلغم کا غلیظ ہونا اوراس کا آسانی سے اخراج نہ پانا وغیرہنسخہگل بانسہ یا برگ بانسہ8 تولہگل بنفشہ 5 تولہبادیان 3 تولہان سب کا سفوف بنالیںخوراک ایک ماشہ سے تین ماشہ تک تین ٹائم تازہ پانی کے ساتھ استمال فرمایں اللہ شفاء دے گاطالب دعا حکیم محمدسجاداحمد شیرگرھ مردان پاکستان

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی