قدرت کے دیے ہوے تحفے کو بہترغذا چاہیے

قدرت کے دیے ہوے تحفے کو بہترغذا چاہیے

دور حاضر کا انسان جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے آرام وسکون اورآسانی کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال کرتا ہے ۔ ان چیزوں میں انسان کی ذاتی استعمال کی چیزیں بھی شامل ہیں ۔ جیسا کہ ذاتی فون، کمپیوٹر، اور گاڑیاں وغیرہ ۔ ان کےاستعمال سے انسان نے بیش بہا اور ناقابل فراموش کامیابی حاصل کی ، لیکن ان کے استعمال کرنے سے پہلے ان سب چیزوں کو سمجھنا اور استعمال کرنا بھی آنا چاہیے، نہیں تو یہ سب چیزیں ہمارے لئے کچھ بھی نہیں۔ مثال کےطورپر، گاڑی اگر آپ کو چلانا نہیں آتی، تو۔۔۔ اوراگرچلانا آتی ہے، تو۔۔ بھی آپ کو اس کو سمجھنا ضروری ہے ۔ اس کے فیول، آئل اوردوسری ضرورتوں کی چیزوں کی سمجھ ہونا ضروری ہے ۔ دوسری مثال، کمپیوٹر کی ہے۔ اگر آپ کے پاس ہے، لیکن چلانا نہیں آتا ۔ اوراگرآتا ہے، تو۔۔۔ جب مسئلہ آجائے تو، سمجھ نہیں آتا ۔ تو پھر آپ اس سے وہ کام نہیں لے سکتے جو یہ سب چیزیں کرسکتی ہیں ۔بالکل اسی طرح ہمارا جسم بھی ہے۔ جو قدرت کی طرف سے بہت قیمتی تحفہ ہے ۔جسے ہم بنا سوچے سمجھے استعمال کررہے ہیں ۔ ذرا سوچے' جب انسان کی بنائی ہوئی چیزوں کو بنا سوچے سمجھے استعمال نہیں کرسکتے ، تو ہم اس جسم کے ساتھ کیا کرریے ہیں ۔اور یہ جسم ہم کو بار بار وارن بھی کرتا رہتا ہے (بیماری کی صورت میں )لیکن ہم پھر بھی سمجھنے کے لیے تیار نہیں ۔ اور جب سب کچھ ختم ہو جاتا ہے، تو وہ بھی بہت کم ہم کو کچھ عقل آتی ہے ۔ہماری حکومت اور ہم اپنی بیماریوں کے لئے ہسپتال تو بنا رہے ہیں ۔ یہ بالکل ایسے ہے جیسے اگر ہم کشتی میں سوار ہوں، تو اس میں چھید ہوجائے، تو کشتی سوار پانی کو باہرکرتے رہیں۔ اور چھید کوبند نہ کریں ۔اگر ہم اپنی جسم کی ضرورتوں اور خامیاں کو جان کر، اپنی بیماریوں اور اچھی صحت کے لیے، اپنی غذا اور اپنے لائف اسٹائل کو بہترکرلیں۔ تو ہم اس قدرت کے تحفے کا خیال رکھ سکتے ہیں ۔شکریہ شیف اسد

https://www.facebook.com/chefasad2tn=%2CdCH-R-R&eid=ARACrOjmqSsWZhQsMCpwXSG9dsJNv-Dv8Ez7BPRwl8UH8YkGPfgIB6ykyUQiFkgqMvJUmKv-eYFEji_h&hc_ref=ARSJ2VZiIl_M5tr8hQMSaAuAypQI0Bmj6kr1IO1sc0qT128jgxAjTCUbZMD3u7g2SGw&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی