پیٹ درد کا علاج

Todays talk(میری روداد،میری زبانی)میرے لیے اس میں سیکھنے کو بہت کچھ تھا۔ایک ہفتہ پہلے،شام 5،4 بجے میں نے بے وقت انڈے کے آملیٹ کیساتھ چند نوالے لے لیے۔آملیٹ کافی دیر پہلے بنایا گیا تھا،مجھے معلوم نہیں تھا۔وہ لیتے ہی میرا پیٹ پھولتا گیا اور اس میں ہلکا ہلکا درد شروع ہو گیا۔درد بیلاڈونا کا تھا۔یکدم آتا اور پھر یکدم چلا جاتا۔ایسے لگتا تھا،جیسے سوزش ہو گٸ ہو۔بیلاڈونا سے سٹارٹ لیا اور پھر باری باری نکس وامیکا،میگ فاس۔اینٹم کروڈ۔چاٸنا۔کاربوویج۔لاٸیکو۔اپی کاک۔آرسنک۔آٸرس ورسی۔میں سے اپنے آپ کو گزارا۔لیکن آج اللہ تعالی نے مجھے ہومیوپیتھی اچھی طرح پڑھانا تھی۔اگر پہلے ایسا کبھی ہوا تو میری experty کیوجہ سے ایک آدھ خوراک سے ہی شفا مل جاتی تھی۔خیر۔اس بار وقتی طور پر معمولی سا فرق پڑنا اور پھر تکلیف شروع۔اب مجھے ساتھ کھٹے ڈکار۔پیٹ پھولا ہوا۔جلن اور پیٹ درد۔نیٹرم فاس اور آٸرس ورسی۔روبینیا فیل۔آپ اسے food poisioning سمجھ لیں۔میرا خیال تھا کہ اگر مجھے قے ہو جاۓ تو معاملہ ٹھیک ہو جاٸیگا۔رات کو مجھے بڑی سی قے آ گٸ۔سارا کھایا پیا نکل گیا،لیکن تھوڑا بہتر ہونے کے بعد درد پھر شروع ہو گیا۔پیٹ درد مروڑ کی صورت میں آتا تھا اور پھر چلا جاتا تھا۔دوسری بار کھل کر قے ہوٸ،پھر تھوڑی دیر بعد تیسری بار قے ہوٸ۔تھوڑی دیر آرام رہا لیکن طبعیت مکمل بحال نہ ہوٸ۔رات بارہ بجے کے قریب تکلیف کے ساتھ اٹھ بیٹھا۔پیٹ پھولا ہوا۔پیٹ میں درد کیساتھ گھبراہٹ اور ساتھ ماتھے اور جسم پر ہلکا پسینہ۔ایسے لگتا کہ آج میں مرنے لگا ہوں۔وریٹرم البم مدد کو آٸ۔دو قطرے زیرزبان ڈالتے ہی زندگی کی طرف لوٹ آیا۔الحمداللہ۔طبعیت بہتر ہوگٸ لیکن مکمل ٹھیک نہیں۔پیٹ درد سیدھا ہونے سے بہتر ہوتا تھا۔ڈاٸسکوریا فیل ہو گٸ۔بسمتھ 30 کی ایک ڈوز نے کمال کر دکھایا۔یہ میرا بسمتھ سے اچھا تعارف تھا۔اس نے ہتھیلی پر سرسوں جما دی۔الحمداللہ صبح بالکل ٹھیک اور فریش بیدار ہوا۔ایک ڈوز اور لی گٸ۔سوزش اور درد کا نام و نشان نہ رہا۔الحمداللہ۔

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی