مشت زنی اسباب و علاج

¤ مشت زنی کی تباہ کاریاں قسط نمبر 3

~اسباب و علاج~

تاریخ ہے کہ مشت زنی کی ابتدا افریقہ سے ہوئ سب سے پہلے اس منحوس عادت کو آن بان نامی بادشاہ نے شروع کیا اس نسبت سے اسے انانزم کہا جاتا ہے ملک عرب میں جو شخص سب سے پہلے اس فعل بد کا مرتکب ہوا اس کا نام عمیرہ تھا اس لۓ عرب ممالک میں اس نحوست ،جلد عمیرہ، کہا جاتا ہے

یہ عادت رزیلہ زمانہ قدیم کے کفار اور بت پرستوں کا محبوب مشغلہ رہی ہے جو آہستہ آہستہ ہر خاص و عام میں پھیلتی گئ یہاں تک کہ مسلمان بھی اس شرمناک عادت میں پڑ گۓ شروع میں سلسلہ براۓ نام رہا مگر جوں جوں جدت آتی گئ بے حیائ و عریانیت کے سماں بڑھتے گۓ اسلام سے دوری اور تعلیم کے نام پر فحاشی کا سلسلہ بڑھتا گیا یہ قبیح عادت پروان چڑھتی گئ اب حالت یہ ہے کہ ننانوۓ فی صد نوجوان اس بد بخت کام میں ملوث ہیں

افسوس کا تو یہ عالم ہے عورت ذات بھی اس عادت بد سے محفوظ نہیں رہی وطن عزیز میں یہ مرض وبائ مرض بن چکا ہے مقام افسوس یہ ہے اکثریت پڑھے لکھے جوانوں کی ہے سکول و کالج کی زندگی میں اس مرض کے جراثیم ایک جوان سے دوسرے جوان میں منتقل ہورہے ہیں باعث ندامت ہے مقام افسوس ھے کہ مدارس بھی اس مرض کی لپیٹ میں آرہے ہیں جو ملک و قوم کے لۓ لمحہ فکریہ ہے

¤ فرمان مصطفی صلی اللہ و علیہ و آلہ و سلم ہے کہ ہاتھ سے مادہ/منی گرانے والا ملعون ہے¤

مگر مقام عبرت ہے بد عادات،فحاشی، اخلاق سوز ناول و فلمیں،عشق و عاشقی کے قصے زبان زدعام ہیں انسان کی دینی و دنیاوی زندگی کے تمام امور زندگی کی بنیاد صحت جسمانی ہے اور اسی پر مذہب و اخلاق اور تہذیب کی بنیادیں رکھی جاتی ہیں

مگر نوجوانوں عادات بد اپنا کر اپنی صحت جسمانی کو تباہ و برباد کر دیا جسکی وجہ سے اعضاۓ رئیسہ کمزور سے کمزور تر ہوتے گۓ تمام تر جذبات آرزوئیں اور شباب اس طرح ہوا ہوۓ جیسے خزاں کے آنے پر چمن کی رنگین بہاروں پر موت چھا جاتی ہے

¤¤ارے نادانوں جب جسم کی بنیاد ہی ہل گئ تو اعضاۓ رئیسہ میں خاک طاقت رہے گی ؟اور جب جسم لاغر اعضاۓ رئیسہ سست تو پھر زندگی کے لطف کہاں؟

میرے عزیزو خدا کیلۓ اپنی جانوں پر ظلم مت کرو کچھ پل کی لذت کے لۓ اپنی ساری زندگی کو روگ نہ بناؤ دو پل کی لذت قہر بن کر گھر اجاڑ کر رکھ دیتی ہے اس شرمناک عادت کا عادی شخص اپنی زندگی کو تو تباھ کرتا ھی کرتا ہے ساتھ کئ زندگیاں عذاب میں ڈالتا ہے

جاری ہے...تحریر حکیم قیصر یزدان

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی