معدہ میں گیس کامرض

تبخیر معدہ ،اپھارہ یا (گیس)

پیٹ میں ھوا بھری رھنا مرض نہیں بلکہ متعدد بیماریوں کی علامات ھے گیس کامریض یہ مرض بد اعتدالی سےحاصل کرتا ہے مگر اھم اسباب اس کےسوڈا واٹر کی بوتلیں، پان کھانا، تمباکو نوشی، نسوارکھانا،زیادہ مرچ اورمصالحہ والا کھانا،مٹھائیوں کااستعمال ہیںذہنی اسباب میں تفکرات،صدمات و جلتے کڑھتے رھنا پرانی قبض غذا کو ہضم کرنے والے خامروں کی کمی آنتوں میں سڑاند پیدا کرنے والےجراثیم کی موجودگی اور جراثیم کش ادویہ کا استعمال ہیں

نوٹپیٹ میں تیزابیت زیادہ ھو تب بھی گیس بنتی و ساتھ جلن ھوتی ھےپیٹ میں تیزاب ضرورت سےکم ھوتاھے ۵ فیصد مریض میرے اندازہ یہی میرے پاس آتے ہیں جو زندہ تو ہے مگر سخت تکلیف کے ساتھ ان کی غذا اعتدال سے زیادہ عرصہ پیٹ میں رہتی ہے اورسڑاند سےتبخیر پیدا ھوتی ہے مطلب قبض کا اکثر سامنا کرنا پڑ تا ہے اس کا شافی علاج نیکو سیڈ ہربل پاؤڈر کے ساتھ سفوف قبض کشا کا استعمال ضروری ہے البتہ قبض نہ ہو تو نیکو سیڈ کا استعمال کافی و شافی ہے

علاجدوا تجویز کرنے سے پہلے جاننا ضروری ہے کہ مسئلہ تیزاب کی کمی کا یا زیادتی کا ہے یاد رکھو حکماء کاسرالریاح ادویہ جبکہ ڈاکڑز تیزاب کم کرنے والی ادویات دیتے ہیں اورحیرت کی بات ھے دونوں معالجوں کی ادویہ سے افاقہ ہوتا ہے مگر کامل شفا چند خوش نصیبوں کے ہاتھ آتی ہےفقیر معدہ کے امراض کےعلاج کے لیے دنیا کے بہت سےقابل معالجوں کےپاس گیا مگر کسی نتیجہ پر نہ پہنچا پھر طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں اس مرض کےعلاج میں کامیاب ہوا مگر اس کے لیے مریض کی کیفیات کو سمجھنے ضروری ہے قصہ مختصر اپنے مطلب کی طرف آتے ہیںایک دن استخارہ کرنے کے بعد یہ نیکسو سیڈ ہربل پاوڈر کا نسخہ تجویز کیا بس اس دن سے کسی کو مایوس نہ پائے فقیر کے پاس ایک دن ایک مریض آیا جو سالوں سے اپھارہ معدہ کے مرض میں مبتلا تھا اس کی طبیعت اتنی خراب تھی کہ گھر میں باتھ جانے پر دروازے کو بند نہ کرتا تھا اور جب گھر سے باہر نکلتا تھا تو اپنی زوجہ کو کہتا کہ اگر میں کچھ دیر بعد گھر نہ آو تو بچوں کو میری تلاش کے لیے بھیج دینا، مشائخ کے آستانوں پر جاتا کہ مجھے آسیب چمٹ گیا، ہمارے علاقہ کے بہت سارے معالجوں سے ( ڈاکٹرز یا حکماء) سے وہ علاج کرا کر مایوس ہو چکا تھافقیر کے پاس آیا تو کہنے لگا کہ گھر سے چوری آیا ہو کیونکہ گھر والے علاج معالجہ سے تنگ پڑ گئے ہیں تو نئے معالج کا نام لینے سے وہ لڑنے لگتے ہیں فقیر نے کہا آپ کو کچھ بھی نہیں ہے ماسوائے گیس و تیزابیت کے بس اللہ کا نام لیکر میں نے اس کھانے کے لیے نیکو سیڈ ہربل پاوڈر دیا اور تین دن استعمال کرنے کے بعد میرے پاس آیا تو خوشی سے جھومنے لگا پوچھ بابا جی کیا ہوا آپ کوتو بابا جی کہاپتر اے دوا لاکھ روپے دی وچے تے تھوڑی قیمت اےکہنا لگا کئی سال بعد میں نے پیٹ بھر کھانا گیا اور کوئی تکلیف نہ ہوئیاللہ تعالی ہی شافی ہے جو بندوں کے عزت رکھتا ہے اور اس طرح کے واقعات اکثر فقیر کے ساتھ پیش آتے رہتے ہے بہرحال مضمون کی طرف آتے ہیںجدید طب نےحکماء سے کاسرالریاح ادویہ کا تصور لیا اور ان کو Carminativesکے نام سے برطانوی قرابا دین میں شامل کرلیے مثلا الائچی سبز میں چند چیزیں ملا کرTR.Cardamomi Co دوا بناتے ھے سوئے کاتیل Aromatic Volatile Oils اس کےعلاوہ دار چینی، لونگ،جائفل وغیرہنوٹتبخیر کا ھرمریض اختلاج،دہشت وگبھراہٹ کا شکار ھوتا ہے کئی مرتبہ دل کا معائنہ کرواتے ہیں کیونکہ ایسےمریضوں میں غذاہضم نہ ہونے کی وجہ سےجسم میں کمزروی اور دردیں ان کے لیےمصیبت کامستقل باعث بنی رہتی ہے اور ایلوپیتھک میں آج کل آنتوں کوسکون دینے والی ادویہ کا بہت رجحان ہے جیسے Librax&Stelabid وغیرہ یہ ادویہ اعصاب کو کمزور کرتی ہیں جو بنی نوع انسانوں پر اس کامسلسل استعمال ظلم کے مترداف ھے اللہ سمجھ عطا فرمائے

علاجاس نسخہ کو ایک سال تقریباً خدمت کرنے کے بعد حاصل کیا مگر پھر بھی اس طبیب نے درست نہ بتایا کیونکہ مجھے اس نے شہد میں بنانا بتایا جبکہ اس کی بیاض میں منقہ میں گولیاں بنانا لکھ ہوا تھا اور طبیب کے قول کے مطابق اس نے یہ نسخہ ایک سال ایک فقیر کی خدمت کر کے حاصل کیا بس قدر کرو کہ تم سے دانا لوگوں کے راز ظاہر کرتا ہوفقیر نے اس نسخہ سے بہت فائدے حاصل کیا اور کئی امراض میں مجرب پایا اور یہ واقعی جادو کی طرح کام کرتی ہے جن کی تفصیل آیندہ مضامین ہو گی انشاءاللہ

اجزاءاندائن 100 گرام (خود لیکر سایہ میں خشک کرو)برگ ونا 100 گرام( یہ بھی خشک لیں سایہ میں کیا ہوا)زنجبیل خشک 100 گراممنقہ حسب ضرورتسب ادویات کو کوٹ چھان کر منقہ میں چنے برابر گولیاں بنا لیں

مقدار خوراکایک تا دو گولیاں ہمراہ نیم گرم پانی

اگر سمجھ نہ لگے تو کمنٹ کرکے پوچھ سکتے ہو

فقیرحکیم محمد سہیل نقشبندی چشتی(ماھرامراض معدہ و جنسی امراض )گاؤں سکڑنگیاں (شکرگڑھ پنجاب پاکستان

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی