ماہواری میں بے قاعدگی کا گھریلو علاج

ماہواری میں بے قاعدگی کا گھریلو علاج

ماہواری کی بے قاعدگی کا مسئلہ عورتوں میں عام ہے۔ایسے میں ایک ماہواری سے دوسری ماہواری تک کا وقفہ ۳۵ دن سے زیادہ ہوجاتا ہے۔اصولی طور پر دو ماہواری کا وقفہ۲۱ سے ۳۵ دن تک کاہونا چاہیے۔ جب کہ یہ دوسے سات دن تک جاری رہتا ہے۔ عام طور پر ایک عورت کو سال میں گیارہ سے تیرہ ماہواریاں ہوتی ہیں۔لیکن ماہواری کی بے قاعدگی کا شکارعورتوں کو سال میں چھ سے سات مرتبہ یا اس سے بھی کم ماہواری ہوتی ہے۔اس میں یا تو ایک ماہواری سے دوسری ماہواری کا وقفہ طویل ہو جاتا ہے یا پیریڈز کا وقت سات دن سے بھی زیادہ ہوجاتا ہے،اس کے علاوہ غیر معمولی خون کا اخراج(عام اخراج سے کم یازیادہ )بھی ماہواری کی بے قائدگیوں میں شامل ہے۔

اس مسئلے کی کئی وجوہات ہیں،ان میں کھانے میں بے قاعدگی،وزن کا حد سے زیادہ بڑھنا یا گھٹنا،خون کی کمی،حیض کے دائمی طور پر بند ہونے کا وقت قریب آنا(مینو پوز)،تھائیرائڈ کی بے ترتیبی اور ہارمونز کا متوازن نہ ہونا شامل ہے۔ اس کے علاوہ جگر کی بیماری،ٹی بی،آنتوں میں سوزش، شوگر یا حال ہی میں بچے کی ولادت یا حمل گر جانااور دوسری صورتیں بھی ہو سکتی ہیں۔اسی طرح زیادہ ورزش ،سگریٹ نوشی،الکوحل کا استعمال ،سفر،ذہنی دباؤاور بعض دواؤں کا استعمال اور مانع حمل گولیاں بھی اس مسئلے کا سبب بن سکتی ہیں۔۲۰۰۵ ؁میں ہورپین تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ تیز بخار اور استھما بھی اس بے قاعدگی کی وجہ بن سکتا ہے۔ماہواری کی بے قاعدگی شروع کے چند سالوں میںیاحیض بند ہونے سے پہلے ہوتی ہے۔مزید یہ کہ ہر عورت کی اپنا ایک انفرادی نظام ہوتا ہے،لہذا معمولی بے قاعدگی میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔

یہاں ماہواری کو با قاعدہ بنانے کے لئے کچھ گھریلو علاج تحریر کئے جا رہے ہیں:

ادرکادرک کا استعمال ماہوار ی کو صحیح کرنے کے ساتھ اس کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے اور دیر سے ہونے والی ماہواری کو صحیح وقت پر لے آتا ہے۔۔ڈیڑھ چائے کا چمچ تازہ پسی ہوئی ادرک کو ایک کپ پانی میں پانچ سے سات منٹ تک ابالیں۔۔تھوڑی چینی ملالیں۔دن میں تین مرتبہ ہر کھانے کے بعد پیءں۔۔ایک مہینہ یا اس سے زیادہ استعمال کریں۔

دارچینیدار چینی گرم تاثیر رکھتی ہے، ماہواری میں ہونے والی اکڑاہٹ کو دور کرتی ہے۔انسولین کی مقدار کو متوازن کرتی ہے جو پیریڈزکی باقاعدگی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے جن خواتین کی اووریز

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی