کیا ہے valeriana Officianalis

بالچھڑ(سنبل الطیب)(Aherian)لاطینی میں۔valeriana Officianalisخاندان۔Velerianeaدیگرنام۔عربی میں سنبل الطیب،بنگالی میں جٹامانسی ،سندھی میں سرہی ہندی میں بالچھڑماہیت۔اس کا پودا پانچ انچ سے دو ڈھائی فٹ تک بلند ہوتا ہے۔جس پر کھردرے روئیں ہوتے ہیں جڑ کے پاس پانچ چھ شاخیں سادھولوگ کی جٹاؤں جیسی نکلتی ہیں۔پتے تعداد میں چھوٹے چھ یا سات انچ لمبے ڈیڈھ انچ چوڑے لیکن سروں پر نوکدار اور چکنے ہوتے ہیں۔پھول۔گلابی یا نیلے رنگ کے لیکن گچھوں میں ہوتے ہیں۔جڑ۔انگلی کے برابر موتی سرخی مائل بھوری جس پر روئیں ہوتے ہیں۔لیکن خوشبو دار ہوتی ہیں۔بالچھڑ کی دوسری قسم۔جوکہ (Valeriana.Officianalis)کہلاتی ہے۔مقام پیدائش۔بالچھڑ عموماًسات ہزار فٹ سے سولہ ہزار فٹ تک اونچائی پر پیدا ہوتی ہے۔شمالی کشمیر کے علاوہ ہندوستان کے ضلع کمیاوں ،کانگڑہ،نیپال،بھوٹان،جہاں برف گرتی ہے۔پیدا ہوتی ہے۔جبکہ دوسری قسم آٹھ ہزارفٹ کی اونچائی تک پیدا ہوتی ہے۔یہ کلو کشمیر ،برما،سیلون اور یورپ میں پیدا ہوتی ہے۔اس کے خواصبھی پہلی قسم کی طرح ہی ہیں۔مزاج۔گرم اول خشک درجہ دوم۔افعال۔محلل ،مسخن،مفتح،جالی،مطیب دہن و عرق،کاسرریاح مقوی قلب ودماغ و باہ مدرحیض مقوی معدہ و جگر۔استعمال۔کاسرریاح منفج،مقوی گرو معدہ ہونے کے علاوہ یہ اندرونی طور پرحرکت دودیہ کو تیز کر کے معدہ وآنتوں کے ہضم کے فضل کو تیز کرتا ہے۔اور نفع شکم دور کرتا ہے۔بعض اطباء اس کو کیڑوں کو مارنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اس کو منہ میں چباتے اور پان وغیرہ میں ڈال کر کھاتے ہیں۔مسکن ومقوی دماغ ہونے کی وجہ سے ہسٹریااور صرع کے علاوہ عورتوں کے ایام حیض ،احتلاج القلب،دردسر،دوران،سر کو دورکرتاہے۔درد سر عصبی شقیقہ میں مفید ہے۔مدرحیض ہونے کی وجہ سے اکثر معجونوں میں استعمال کرتے ہیں۔اورام رحم ومثانہ میں کھلایاجاتاہے۔یرقان اورام جگرورحم کیلئے بھی نافع ہے۔استسقاءلحمی اور دماغی کو تقویتدینے کیلئے بھی مستعمل ہے۔بیرونی استعمال۔مطیب عرق وجالی ومحسن لون ہونے کی وجہ سے ضماد چہرے اور بدن کے داغ دھبے دور کرکے چہرے کو بارونق بناتاہے۔نیزابٹنوں میں شامل کر کے پسنہ وبغلکی بدبو کو دور کیا جاتاہے۔اور یہ یرقان اورام جگر ورحم کیلئے بھی نافع ہے۔نفع خاص۔مقوی جگر ودماغ۔مضر۔گردے کیلئے ۔مصلح۔روغن گل۔بدل۔اذخرمکی۔مزید تحقیقات۔اس میں ایک ہلکا روغن اڑنے والا ہوتا ہے۔اس میں روغن ویلری ،اے ٹک ایسڈ ،پانی نین ٹک ٹرپین اور بورنیوال کے ساتھ ملی ہوئی حالت میں پایاجاتا ہےجبکہ ایک فیصدی رال جیسا کالا مواد چھ سات فیصدی کافور گوند ،خوشبو والا مواد اور دیگر اشیاء ۔مقدارخوراک۔تین سے پانچ گرام۔مشہورمرکبات۔حب اریاح انوشدارو،برشعشا،جوارش،جالینوس،معجون،بیدالورد ،دوالمسک،معتدل ،خمیرہ ابریشم،مفرح یا قوتی تریاق بطن ۔

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی