کیا ہے تفصیلی نوٹ Meningitis

?ورم دماغ۔سرسام۔می ننجایٹس ۔Meningitis. ??تعریف مرض۔??دماغ کی ایک یا دونوں جھلیوں یا جوہر دماغ یا جوہر دماغ یا ان سب میں ورم ہو جاتا ھے ۔?وجوہات ۔??چاروں اخلاط میں سے کسی ایک خلط کے غلبہ یا اجتماع سے ہو تا ھے جس کی وجہ صدمہ دماغ ملیریا نمونیہ محرقہ انفلو ئیزا سل وغیرہ کی جھوت دل اور گردہ کے امراض آتشک کثرت تفکرات و دماغ منحت اور عوروتوں میں بندش ایام وغیرہ سرسام حقیقی میں دماغ کی چھلیوں یا جوہر دماغ میں ورم ہوتا ھے دموی صفراوی بلغمی اور سوداوی پہلی دو قسمیں گرم اور آخری دوسرد ہوتی ہیں سرسام غیر حقیقی میں دماغ اور اس کی جھلیوں میں ورم نہیں ہوتا اور دیگر امراض میں بخارات دماغ کی طرف چڑھنے سے یہ حالت پیدا ہوتی ھے ۔?علامات ۔??ہذیان قے قبض اور 102۔درجہ تک بخار ہو جاتا ھے اکثر یہ مرض بخار وغیرہ کی حالت میں پیدا ہوتا ھے شدید درد اور تشنج ہوتا ھے اس کے بعد مریض بے ہوش ہو جاتا ھے شروع میں آنکھوں کی پتلیاں سکڑی ہوتی ہیں اور کشادہ ہوتی ہیں نبض کی حالت شروع میں بے قاعدہ اور سست اور آخر میں تیز تنفس بھی بے قاعدہ گہرا اور سرد ہوتا ھے پشیاب اور پاخانہ خارج ہو جاتا ھے اور اس حالت میں مریض وفات پا جاتا ھے اگر اس کو صحت حاصل ہونے لگے تو اسے ہوش آجاتا ھے ہزیان حرارت کم اور سر درد دور ہو جاتا ھے ۔?یونانی علاج ۔??سر کو اونچا رکھیں اور بال کٹوا دینے چائیں مزاج کے مطابق گلاب اور سرکہ اور روغن گل میں پارچہ تر کر کے رکھیں ضدل کافور گلاب وغیرہ کا لخلخہ سنگھائیں اور مونگ کے آٹے کو شیر گائے میں گوندھیں اور اس کی موٹی روٹی بنا توے پر ایک طرف سے پکائیں دوسری کچی طرف کو روغن گل سے چیڑ لیں سر پر روغن گل لگا کر کچی طرف سے روٹی کو سر پر باندھ دیں جب روٹی سرد ہو جائے تو اسے بدل دیں لیکن روٹی اتنی گرم نہ ہو کہ سر جل جائے رفح قبض کے لیے حقنہ کریں پاوں کی ہئتھلیوں کو گہیوں کی بھوسی کو کپڑے میں باندھ کر سہلانا چاہیے ۔

طالب دعا۔حکیم محمد امانت علی مغل ۔

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی