کھانوں میں صحیح" تیل" کا استعمال

ہمارے کھانوں میں صحیح" تیل" کا استعمال ۔ کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر "ڈاکٹر غفران سعید" سےگفتگو

' کھانےکا تیل ' کھانوں میں ذائقہ اور خاص کر ہماری صحت کے لئے بہت زیادہ اہم اور بنیادی جز ہے ۔ اگر پکوان میں تیل نہیں تو آج کل وہ کھانا، کھانا نہیں ۔ یعنی کے تیل کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ لیکن بہت سے تیل بازار میں موجود ہیں ۔ مختلف چیزوں اور مختلف خصوصیات کے ساتھ اور تو اورمختلف کمپنیاں اپنی اپنی توجہات اور خصوصیات کے ساتھ تیل بیچ رہی ہیں ۔ ڈاکٹرحضرات ہم کو تیل اور گھی کا استعمال کم کرنے اورمعیاری پروڈکٹس کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں ۔ لیکن سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ، آیا کون سی پروڈکٹ معیاری ہے ، کس کی خصوصیت بہتر ہے، کس چیز کا تیل صحت اور ذائقےکےلحاظ سے صحیح ہے ۔ ایک عام گھریلوخاتون سےلیکرکھانوں کے کاروبارکرنے والوں کیلئے یہ ایک چیلنج سے کم نہیں ہے ۔اس بات کو مدنظررکھتے ہوئے میں نے کراچی یونیورسٹی کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر غفران سعید سےاس بارے میں گفتگو کی ،اور یہ جاننے کی کوشش کی، کہ کس قسم کا تیل ہمارے لئے بہترہے، اور تیل کو ہم کھانوں میں کس طرح استعمال کرنا چایے۔اورہم کیا غلطی کرتے ہیں، جس سے ہمارا تیل ہمارے لیے زہر بن جاتا ہے ۔ توانہوں نے ہم کو سائنسی بنیاد سے سمجھایا کہ اگر ہم یہ غلطی نہیں کریں اور صحیح تیل کا انتخاب کریں تو ہم بہت سی بیماریاں ،جو جان لیوا ہیں ،بچ سکتے ہیں ۔میں نے جب بھی اس مسئلے پرلوگوں کی توجہ مرکوز کرآئی ہے۔ تولوگوں کا ایک ہی سوال ہوتا ہے ؟؟؟کہ آیا تو پھر کیا کیا جائے ؟؟؟؟ تو جناب اب میں نے کوشش کی ہے، کہ اپنی ویڈیو میں اس سوال کا جواب لےسکون، اور ڈاکٹرصاحب نے بھی بہت گہری دلچسپی کے ساتھ میرے سوالوں کا جواب دیئے ہیں ،جو بہت ہی معلوماتی ہیں ،ایک گھریلو خاتون سے لے کرکاروباری حضرات کے لیے ۔ میری طرف سے بس اتنا ہی ۔ شکریہشیف اسد

https://www.facebook.com/chefasad2tn=%2CdCH-R-R&eid=ARA0gZYs5EqsfHVDvGax1S9P5nb1b8k9Bs4bNvWy06Ga_97bC9aXjm7IarWZYhbr8LpAKoMYW8wW-RpK&hc_ref=ARSzlYFTw-CQPnURrZKgAGN7b2JNlYsPmNIrnwXMciNt_faEDxrgp5h0PcVKhl8Jw5E&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی