کھجور اور اس کے فوائد

کھجور ۔ مفید اورسستا پھل کھجور تاریخی لحاظ سے خاصا قدیم پھل ہے۔ مصر اور افریقہ کی پرانی تہذیبوں میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے ۔ کھجور ایک مفید پھل ہے۔ قرآن کریم میں بھی کھجور کی افادیت بیان کی گئی ہے..

کھجور تاریخی لحاظ سے خاصا قدیم پھل ہے۔ مصر اور افریقہ کی پرانی تہذیبوں میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے ۔ کھجور ایک مفید پھل ہے۔ قرآن کریم میں بھی کھجور کی افادیت بیان کی گئی ہے۔ کھجور کو نبی کریم کا پسندیدہ پھل ہونے کا درجہ بھی حاصل ہے۔ کھجور صرف رمضان کے مہینے میں ہی نہیں کھانی چاہیے ، بلکہ سارا سال کھانی چاہیے، کیو ں کہ قدرت نے اس چھوٹے سے پھل میں بے انتہا لذت وغذائیت رکھی ہے، جب ہی عرب ممالک میں اسے سارا سال کھایا جاتا ہے۔

غذائی اعتبار سے کھجور کا مزاج گرم تر ہے۔ اس میں پوٹاشیئم کی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فولاد کیلسئیم اور جست (زنک) بھی پایا جاتا ہے ، جب کہ چکنائی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ کھجور کم زروی بھی دور کرتی ہے۔

طب نبوی کے مطابق اگر کھجور کو ککڑی کے ساتھ کھایا جا ئے تو یہ جسمانی کم زروی کو رفع کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ کھجور میں ایک ایسا مفید صحت جزو پایا جاتا ہے ، جو جسم کی ہڈیوں اور پٹھوں کو طاقت دیتاہے۔ کھجور کھانے سے اس میں موجود گلوکوس اور فولاد کی بدولت فوری توانائی حاصل ہوتی ہیم اسی لیے روزہ کھجور سے افطار کرناچاہیے۔

کھجور میں وافر مقدار میں ریشہ بھی ہوتاہے ، جو جسم میں جمع شدہ کولیسٹرول کو خون میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔ علی الصباح یارات کو سوتے وقت تین کھجوریں کھانے سے یا د داشت بہتر ہو جاتی ہے۔ کھجور زودہضم ہوتی ہے، تاہم کم زور ہاضمے والے افراد کو ایک وقت میں زیادہ کھجور کھانے سے گریز کرنا چاہیے، کیوں کہ اپنی گرم تاثیر کی بدولت یہ معدے کو متاثر کر سکتی ہے۔

دورانِ حمل، خصوصاََ حمل کے آخری چار ہفتوں میں کھجور باقاعدگی سے کھانے سے زچگی کا عمل آسان ہو جاتا ہے۔کھجور کو قدرتی ایسیرین بھی کہا جاتاہے، کیوں کہ یہ مختلف قسم کے درد،خاص طور پر سر کے درد میں مفید ثابت ہوئی ہے۔ یہ وزن بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔ کھجور شدید کھانسی ک دُور کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اور بلغم کا خارج کرتی ہے۔ قدرتی غذائیت کے باعث یہ دل، پٹھوں ، دماغ ، شریانوں، سینے اور ہڈیوں کو طاقت دیتی ہے۔

https://www.facebook.com/tibimashwrytn=%2CdCH-R-R&eid=ARBZzMSNdhEvStThThpUCz8a2HjWw9cm_kqMr2Deb0IHr7ryCI6H20OOIni3e-QQ9GK8qZ3UXjhIkDEa&hc_ref=ARRqugKptUt18byFpNDEL9VRvubrWCYn7u8WWWEjPOVNuH47lhxUnhUjcscFH_eN5Xk&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی