کیٹو جینک ڈائٹ اردو گائیڈ

کیٹو جینک ڈائٹ اردو کوئیک گائیڈ ان لوگوں کے لیے جنہیں انگلش سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے سب سے پہلے یہ بتا دو کہ یہ ڈائٹ1921 سے آغاز ہوا یہ ایک غذا جو بافتوں میں کی ٹون باڈیز کے اجتماع کا باعث بنتا ہے ۔ کیٹو جینی غذا کی بنیادی انرجی کا منبع کاربوہائیڈریٹ کی بجائے فیٹ ہوتا ہے موٹاپا ایک سیریئس مسئلہ ہے اس وقت پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کی آبادی اندازن 8 بلین ہے اس میی 2بلین سے زیادہ افراد موٹاپے کا شکار ہیں جو کسی نا کسی ڈایئٹ پلان کو فالو کر رہیں ہیں ان میں سے ایک کیٹو ڈائٹ ہے جن دوستوں کو کیٹو سمجھ نہیں آرہی یہ پوسٹ ان کی کافی مدد کر سکتی ہے پھر بھی آپ کو سمجھ نا آئے تو مجھے کسی بھی وقت انباکس کر سکتے ہیں

منجانب کیٹوجینک ڈائٹ اینڈ انٹرمیٹیٹنٹ فاسٹنگ پاکستان

1۔ اپنا وزن نوٹ کر لیں 2- اپنی ڈائٹ میں فوری تبدیلی لائیں۔ کاربوہاڈریٹس کا استعمال ختم کر دیں ۔ روٹی، چاول، دال، بیکری، میٹھا، کولڈ ڈرنکس فورا چھوڑ دیں۔ 3۔ کوکنگ آئیل کی جگہ دیسی گھی، دیسی مکھن اور ناریل کے تیل کا استعمال کریں۔ 4۔ انڈوں، گوشت اور سبز سبزیوں کا استعمال کریں 5۔ پانی زیادہ سے زیادہ پئیں 6۔ صرف تب کھائیں جب بھوک لگے۔ کھاتے ہوئے مقدار کا خیال کریں اور بھوک رکھ کے کھائیں 7-اچھی نیند وزن کم کرنے کے لئے ضروری ہے۔ کم از کم 8 گھنٹے نیند پوری کریں۔ 9۔ اپنی ستر فیصد توانائی چکنائی سے حاصل کریں جیسے دیسی مکھن، دیسی گھی، ناریل/زیتون کے تیل، یا جانوروں کی چربی سے (جیسے دنبے کی چکی)۔ اس کے علاوہ cheese یا پنیر, گریک یوگرٹ (ململ کے کپڑے سے چھَنا ہوا دھی)، تازہ دودھ کی بالائی کھائی جا سکتی ہے۔ بازار کا کوئی بھی تیل یا بناسپتی (جیسے ڈالڈا وغیرہ) ، مارجرین، مایونیز اس ڈائٹ میں ۱۰۰ فیصد منع ہے- زیتون کا تیل پکانے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ درمیانی یا تیز آنچ پر جل کر کھانے کو زہریلا بنا دیتا ہے ۔

10۔ بیس فیصد توانائی لحمیات Protein سے جس میں مرغی، مچھلی ، جھینگا، بکرے، دُنبے، گائے کا گوشت، انڈے زردی سمیت وغیرہ۔ دل, گردے, کلیجی,پاۓ اور مغز بھی استعمال کر سکتے ہیں

11۔ اور صرف پانچ فیصد توانائی Carbohydrate سے سبزیوں میں ہم صرف سبز پتوں والی سبزیوں کو استعمال کرتے ہیں ( بھنڈی، مارو کدو، آئس برگ، لوکی، کریلے، ہری پیاز، بینگن، پالک، شملہ مرچ، بروکلی، کھیرا،گوبھی، بندگوبھی، ساگ، سلاد کا پتہ، لال مولی وغیرہ ) محتاط مقدار میں ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک اور مولی استعمال کی جا سکتی ہے ان سبزیوں کے علاوہ کوئی دوسری سبزی نہیں کھائی جا سکتی۔

12۔ پھل اس ڈائٹ میں اسٹرابریز، بیریز ، ایواکاڈو کے علاوہ کوٸ اور پھل استعمال نہیں کر سکتے۔ کیونکہ زیادہ تر پھلوں میں فرکٹوز (فروٹ شوگر) کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے انسولین پیدا ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

13۔ ڈرائ فروٹس اس ڈائٹ میں آپ خشک میوہ جات میں صرف اخروٹ، بادام کم مقدار میں لے سکتے ہیں۔

کارب میں کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ فائبر لیں جو نا صرف جسم میں ہضم نہیں ہوتا بلکہ قبض بھی نہیں ہونے دیتا۔

14۔ دیگر کونسی چیزیں کھائی یا پی جا سکتی ہیں اور کن چیزوں کی مکمل ممانعت ہے ۔

چاول، آٹا اور بیسن وغیرہ چنے کالے سفید, بیسن,بینز لوبیا وغیرہ اور اس کے علاوہ ہر قسم کی دالیں منع ہیں۔ گندم, جو, مکئ, معدہ, چاول یہ سب چیزیں اور ان سے بنی ہوئ ہر چیز جیسے بران بریڈ، پاستا ، نوڈلز، بیکری آئٹمز بسکٹس تمام ممنوع ہیں.

ڈرنکس مشروبات میں ہم گرین ٹی، بلٹ پروف چائے/کافی، گریک یوگرٹ کا اسٹرابری شیک ، لیموں پانی لے سکتے ہیں۔

میٹھا ہر قسم کا میٹھا جیسے چینی، شکر, گڑ, براؤن شوگر, آرٹیفیشل سوئیٹنر, شہد, میٹھے پھل سمیت ہر قسم کا میٹھا کیٹوجینک میں بند ہوتا ہے۔

حسب ضرورت اعتدال کے ساتھ اسٹویا، استعمال کر سکتے ہیں اور وہ بھی کیٹوسس میں جانے کے بعد، شروع میں ہرگز نہیں۔

نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کھیوڑہ والا پتھر والا نمک یا پنک سالٹ کا استعمال کریں ۔

الیکٹرولائٹس کو پورا کرنے کے لیے دیسی چکن ، مٹن، بیف، یا پائے کی یخنی / بون بروتھ بہت مفید چیز ہے جس سے ہمیں قدرتی پوٹاشیم ، میگنیشیم ملتا ہے۔

کوئی بھی سوال ہو تو بلا جھجک گروپ کیٹوجینک ڈائٹ اینڈ انٹر میٹینٹ فاسٹ ( اف) پاکستان میں پوچھیئے۔ ہمیں آپ کی مدد کر کے خوشی ہو گی والسلام فیصل حمید

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی