کالے یرقان کے جسم پر اثرات

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکات ہقارین مھترمہیپاٹائٹسکی دوسری قسم کالے یرقان یعنی تسکین جگر یاد رکھیں کے کالے یرکان میں جگر کے عضلاتی پردے میں شدید تحریک پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے جسم میں کاربن کی زیادتی ہو جاتی ہے خلط سودا بڑھ جاتا ہے ?صفرا کی کمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے سیاہی بڑھنے لگتی ہے جسم میں دل و عضلات کے فعل میں تیزی ہوتی ہے اور جگر میں ضعف واقع ہو جاتا ہے جگر حالتِ تسکین میں چلا جاتا ہے اور ضعف کی وجہ سے اپنے اندر کی رطوبات کا اخراج نہیں کر پاتا اور رطوبات کی وجہ سے پھولنا شروع ہوجاتا ہے ایسی حالت میں فیٹی لیور بھی ہو جاتا ہے جگر پر چربی آنا شروع ہوجاتی ہے اور اسی تحریک میں جگر کا کینسر تک ہو جاتا ہے.وجہ کاربن کی زیادتی خوراک میں کھٹاس کا زیادہ استعمال. چٹ پٹی چیزوں کا زیادہ استعمال. نشہ آور اشیاء کا کثرت استعمال سیکس بڑھانے کے لیے ویگرا اور دیگر کیمیکل میڈیسن اور بے دھڑک مردانہ طاقت کے معجونات.کشتہ جات کا استعمال ہر وقت کے سیکس خیالات میں مبتلا رہنا.بیسن سے بنی ہوئی چیزیں. باربی کیو آئیِٹمز تکہ انڈہ پراٹھہ وغیرہ یا حد سے زیادہ فولاد کا استعمال تسکین جگر کا باعث بنتا ہے اب ہم علاج کی طرف دیکھیں گے.ایسے مریض کو عرقیات اور قہوہ جات سے جلد فائدہ ہوتا ہے جن میں عرق اجوائن. عرق پودینہ. اجوائن پودینہ اور ادرک کاقہوہ. لہسن ادرک پودینے کی چٹنی ضرور استعمال کروائیں.اس کے علاوہ ادویات میں ملین نمبر4 جس میں اجوائن 50 گرام. رائی 50گرام. باپچی پچاس گرام. گندھک آملہ سار 150گرام. باریک پیس لیں تین ٹائم کھانے کے بعد تھوڑا تھوڑا کھائیں اس کے علاوہ اکسید نمبر 5.(نسخہ کسی بھی نظریہ کے طبیب سے لے لیں) تمام خشک ادویہ اغذیہ بند کروا دیں.دہی کی لسی اور ہر وہ چیز چاہے پھل ہوں یا دیگر کھانے کی اشیاء جن کی بنیاد میں ‫ کھٹاس ہو سب بند کرادیں... اب ایک خاص نسخہ حاضر خدمت ہے جو بنانے میں انتہائی آسان اور فوائد میں انتہائی زیادہ اور بفضل خدا جگر کے کینسر تک میں انتہائی فوائد کا حامل ہے تسکین جگر کی علامات کو کالےیرکان کو چند دن میں فائدہ کرنا شروع کر دیتا ہے نسخہ حاضر خدمت ہے.اسارون اچھی اور عمدہ لے کر پیس لیں اور تین گنا شہد میں ملا لیں.یعنی سو گرام اگر اسارون ہو تو تین سو گرام شہد ملا لیں اور صبح و شام نھار منہ استمال فرمایے طالب دعاحکیم محمد سجا داحمد مردان

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی