جوڑوں کے درد سے نجات پائیں

چند احتیاطیں اورجوڑوں کے درد سے نجات.. زیادہ محنت کرنا ،سرد علاقوں میں رہنا ،ٹھنڈی اور روکھی چیزیں کھانا جوڑوں کے درد کی وجہ بن جاتا ہے۔ جوڑوں کا درد مردوں کے مقابلے میں عورتوں میں زیادہ ہوتا ہے ۔جب جوڑ ٹیڑھے میڑھے ہو جائیں اور صبح اُٹھنے پر انگلیوں پر سوجن اور جکڑن ہوتو یہ مرض (ریماٹئڈ آر تھرائٹس)کہلاتا ہے ۔ عام طور پر اس مرض کا علاج مکمل اور پوری طرح نہیں ہوپاتا مگر چند احتیاطیں اس مرض سے بچانے میں مدد کر سکتی ہیں ۔ احتیاط ۱۔جسم کے جس حصے میں درد ہے اسے آرام دیں ۔عام طور پر جوڑوں کا درد اس لئے ہوتا ہے کہ ہم ہڈیوں کے درد کو معمولی سمجھتے ہیں ،یہاں تک کہ تکلیف حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے ۔ ۲۔اپنے جسم کے الارمنگ سسٹم کو سمجھیں اور اپنے جسم کی آوز سنیں۔ جسم کے کسی حصے یا پٹھے وغیرہ میں تکلیف ہو آرام کو ترجیح دیں ۔ ۳۔ جوڑوں کی ہلکی مالش کریں اور انھیں کھینچ کر سیدھا رکھتے ہوئے حرکت میں رکھیں ۔ ۴۔ ڈاکٹر کے مشورے سے درد کی دوائیں لیں ۔ ۵۔ جوڑوں کے درد کے کچھ مریضوں میں درد والے مقام کی جلد بے حس ہو جاتی ہے۔ ان مقامات پر چھونے سے انھیں احساس نہیں ہوتا ۔اس کے لئے درد کے مقام پر گرم پانی میں کپڑا بھگو کر رکھیں ۔ ۶۔ ایسی عورتیں جو کئی بار حاملہ ہو چکی ہوں اُن میں جوڑوں کے درد کی شکایت زیادہ ہوتی ہے۔ اس لئے اُنھیں زیادہ کیلشیم اور ہارمون والی دوائیں لینی چاہیں ۔ ۷۔ مریض کو چاہئے کہ وہ قبض نہ ہونے دے ۔اس کے لئے بادی ،ٹھنڈی اور کھٹی چیزوں سے پرہیز کرے۔ ۸۔ مریض کو تیل ،مکھن اور تلی ہوئی چیزیں زیادہ نہیں کھانی چاہئیں ،چاول اور آلو اس مرض میں نقصان دہ ہوتے ہیں ۔ ۹۔ جوڑوں کے درد میں مرچ مصالحہ اور گرم مصالحے کا زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ ۱۰۔ جوڑوں میں درد کے ساتھ اگر سوجن بھی ہو تو سینکنا ،مالش کرنا اور گرم پانی سے غسل لینا مفید ہوتا ہے ۔ ۱۱۔ اس مرض میں خون میں کھٹائی کا اضافہ ہو جاتا ہے اور نمک کھانے سے یہ کھٹائی بڑھتی ہے ۔اس لئے نمک کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئے ۔ غذا سے علاج ۱۔ چقندر: چقندر کھانے سے جوڑوں کا درد دور ہوتا ہے ۔ ۲۔ لہسن: لہسن کی بڑی گانٹھ کو صاف کر کے دو ٹکڑے کر کے ایک کلو دودھ میں اُبال لیں اس طرح یہ دودھ ۶ ہفتے مسلسل پینے سے جوڑوں کا درد چلا جاتا ہے ،یہ دودھ رات میں سوتے وقت پینے سے جلد افاقہ ہوتا ہے ۔

https://www.facebook.com/tibimashwry__tn__=%2CdCH-R-R&amp=;eid=ARC9iSDO2q4cPAV7po-c7NjLldc2y_gUmC4ugKnssAo3c1Y2zQ42-EdbhBmj5yyIKYjJBFqEs1YOTjLO&hc_ref=ARQEV992rVdTaN1-ITEuXwfFyilWUIyVJ2coJibnpkOZKGYwg2CCfaLFQnFiHI2N2xs&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی