جریان کا شافی علاج

:جریان کا شافی علاج:

جریان کیا ہے؟

پہلے اسے سمجھتے ھیں:

مادہ حیات کی اقسام: اس کی تین بڑی اقسام ہیں: 1-:منی 2-: مذی 3-:ودی اول: تو تولید حیوانی کی اصل اور بنیاد ہے ۔ اس کی ایک بڑی نشانی یہ ہے کہ کہ فریقین سے حالت انتشار میں کود کر ظہور پزیر ہوتی ہے اور اس کے نکلنے سے فریقین ہلکے پھلکے ہو جاتے ہیں اب یہ چاہے حالت پیداری میں ہو یا کہ حالت استراحت میں ۔ دوم: یہ اول الذکر کی ناقص حالت ہے جو اخراج منی سے قبل یا بعد تھوڑی مقدارمیں نمو دار ہوتی ہے ۔ سوئم: یہ بھی اول الذکر کی ناقص حالت ہے،یہ پیشاب کے اول میں یا بعد میں نمودار ہوتی ہے ۔ مذی و ودی میں واضح فرق-: مذی منی کے ساتھ خاص ہے تو ودی پیشاب کے ساتھ خاص ہے ۔ یاد رکھنے کا ایک اصول ذھن نشین کرلیں کہ منی بھی میم سے شروع ہوتی ہے تو مذی بھی میم سے تو اس کو لازم ملزوم سمجھیں اور بقیہ کو پیشاب کے ساتھ ۔ ایک غلط فہمی کا ازالہ عمومی طور پر نوجونوں میں یہی معروف ہے کہ جب جسمِ انسانی سے گاڑھا سا پانی نمو دار ہو تو اس کو جریان کہتے ہیں اور فوراً پریشان ہو جاتے ہیں حالانکہ ایسا نہیں ہے ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ بھائی جریان کا مرض جریان تصور کرنے والوں میں سو میں سے شاید دس پرسنٹ پایا جاتا ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ہمارے نوجوان دوستوں سے سن سنا کر ذہن میں ایک خاکہ متصور کیے ہوئے ہیں کہ جریان فقط گاڑھے مادہ کے اخراج کا نام ہے جبکہ ایسا قطعاً نہیں ہے ۔ مذید-:

مزید وضاحت نظام قدرت ایسا ہے کہ نر جب مادہ سےملاپ کرتا ہے تو دنوں طرفہ تولیدی نظام کے تحت حالت مقاربت میں ایک مادہ نمو پزیر ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر جسم انسانی میں اگر مذی کی کمی ہو جائے تو مختلف امراض جنم لیتے ہیں امراض منی، ، 1-:احتلام ، 2-: رقت انزال ، 3-:بے اولادی ، 4-: بانجھ پن ، 6-:مقاربت متلذذ نہ ہونا 7-:،فریقین کا ایک دوسرے سے سیٹسفائڈ نہ ہونا، 8-: عنانیت (نامردی)، وغیرہ امراضِ ودی: ودی کی حالت ہے: پیشاپ کی شدت کو روکنے کے لیے قبل البول یا بعد از بول تھوڑا سا گاڑھا مادہ ذکرین مین آکر اس کی شدت کو روکتا ہے ۔ اگر یہ مادہ نہ آئے تو بھی کچھ مرض جنم لیتے ہیں 1-: بول علی الفراش، 2-: چلتے پھرتے بول کا اخراج، 3-: بول دموی، 4-: قلت بول، 5-:ذکر کا سکڑنا،وغیرہ

یاد رکھیں! عمومی طور پر ہمارے نوجوان انہیں تین میں سے دو اقسام کے شکار ہوتے ہیں یعنی مذی اور ودی، اور اپنے آپ کو جریان کا مریض تصور کرتے ہیں حالانکہ یہ دونوں فطری عمل تھے یہ نکلنے ہی نکلنے تھے اگر نہ نکلتے تو ہم مر جاتے مرتے نہ بھی تو اور امراض شروع ہو جاتے،

جریان کا تعارف جریان SPERMATORRHOEA

جریان کا مطلب۔۔۔ جریان کے لغوی معنی جاری ہونے کے ہیں مجامعت کے سوا بلا ارادہ خواہش منی' مذی یا ودی کی رطوبت کے جاری ہونے کا نام جریان ہے جریان کی علامات-: الف-: معمولی شہوانی خیال یا قبض کی صورت میں بعض اوقات بغیر قبض کے بھی بلا ارادہ عضو مخصوص (PENIS) سے منی کا خارج ہونا ب-: منی پیشاب سے پہلے یا بعد یا پھر مکس خارج ہوتی ہے ت-: اکثر حالتوں میں کیلشیم اگزیلیٹ' فاسفورس اور شکر وغیرہ کے مرکبات بھی پیشاب کے راستے خارج ہوتے ہیں جن کا تعلق معدہ کی خرابی' ضعف گردہ یا ذیابیطس سے ہوتا ہے جسے بعض نیم حکیم لوگ جریان تشخیص کر دیتے ہیں حالانکہ اس کا جریان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ مندرجہ بالا امراض کا علاج ضروری ہوتا ہے- یہ درست ہے کہ منی جسم انسانی کی بنیاد (BASE) ہے- لہذا اس کے زیادہ اخراج سے جسمانی و جنسی کمزوری لاحق ہو جاتی ہے ۔ لیکوریا،: یہی مرض کچھ تھوڑی بہت تبدیلی سے خواتین میں بھی پایا جاتا ہے جس کو اطباء کے ہاں لیکوریا سے یاد کیا جاتا ہے تشخیص: جوانوں میں یہ مرض آج کل بہت زیادہ ہے اسباب-: اپنے ہی ہاتھوں مادہِ حیات کا بہاو اس کا اہم سبب ہے. 1-: پاخانہ کرتے وقت زور لگانا، 2-: قبض سے پاخانہ آنے کی وجہ سے پیشاب کے ساتھ پہلے یا بعد میں قوامِ منی خارج ہوجاتا ہے، 3-: مرض بڑھ جانے پر معمولی رگڑ ،سائیکل اور گھوڑے کی سواری اور صنف نازک کو کثرت سے اپنے خیال میں رکھنے سے عمومی طور پرانزال ہوجاتا ہے ۔ مشہور علامات-:

1-: آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے 2-: آنکھوں کے آگے پتنگے و چنگاڑیاں اڑتی دکھائی دیتی ہیں 3-: گالوں کا پچکنا ، 4-:منہ پر چھایاں ، 5-: معدہ کی خرابی ، 6-: تزابیتِ معدہ، 7-:نظر کمزور ، 8-: چھوٹی چھوٹی باتوں کو بھول جانا ، 9-: چڑچڑا پن ، الف-: دماغ کی کمزوری ، ب-: کمر درد، ت-: سستی، ث-: جسمانی کمزوری، ج-: کام کرنے کو دل نہ کرنا وغیرہ علامات پائی جاتی ہیں، پرہیز-: برے خیالات ، ہاتھ کو صرف دعا کے لیے ہی اٹھائیں ،گرم اشیاء سے پرہیزکریں ۔

گردوں کی چربی * یہ خصوصا" اس وقت نکلتی ہے جب میلاپ کے بعد پیشاب کیا جاۓ یہ لیس دار سفیدی مائل اور پتلی رطوبت کے رنگ میں نکلتی ہے اور یہ گردوں کی کمزوری کی علامت ھوتی ہیں وجوہات جلق ، کثرت ملاپ ، کثرت منی ، محرک شہوت مناظر دیکھنا ، حدت منی ، سینما فلم وغیرہ غیر فطری حرکات ،محرک اشیاء مثلا" چاۓ ، قہوہ ، منشیات ، شراب وغیرہ کا بکثرت استعمال ، گرم مقوی غذائیں مثلا" گوشت پلاؤ وغیرہ کا بکثرت استعمال ، قبض سوزش ، پتھری گردہ ، بواسیر اور بد ہضمی وغیرہ پیشاب اور پاخانہ کے وقت منی کا اخراج ہوتا ہے کمزوری ، لاغری ، سرعت ، بد ہضمی ، سر درد ، کمزوری دماغ وغیرہ عوارض پیدا ہوتے ہیں حافظہ کی کمزوری ، نیند کا کم آنا ، مریض کاہل اور سست ہو جاتا ہے بالاآخر نوبت یہاں تک پہنچتی ہے کہ ذرا سی تحریک سے ، رگڑ لگنے سے یا محض ملاپ ہی سے بلا نعوظ کچھ حظ آ کر یا بلا حظ ہی انزال ہو جاتا ہے اور مریض تنہائی پسند ہو جاتا ہے

نسخہ نسخہ نسخہ نسخہ

مشک خالص دو گرام ورق طلاء ایک گرام ورق نقرہ 3 گرام زعفران چار گرام طباشیر سات گرام بسباسہ آٹھ گرام کشتہ قلعی 6 گرام عرق تبنول ایک پاؤ

ترکیب تیاری ۔

تمام ادویات کو عرق تنبول میں خوب کھرل کریں اور ایک ایک رتی کی گولیاں بنا لیں ۔

ترکیب استعمال ۔

ایک گولی صبح ایک گولی شام ملائی کے ساتھ استعمال کریں ۔

باہ کو طاقت دیتا ہے جریان و احتلام کے لئے بہت مفید ہے ۔

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی