جلد کی الرجی کیلئے 5 گھریلو ٹوٹکے

جلد کی الرجی کیلئے 5 گھریلو ٹوٹکے... آج کل جلد کی الرجی ، جلد کو لاحق ایک عام سا مسئلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس مسئلے کے متعددسبب ہو سکتے ہیں جیسے کہ قوت مدافعت کی خرابی ، ادویات کا استعمال اور انفیکشنزکا ہونا ۔

جلد کی الرجی مختلف اشکال میں ہوسکتی ہے جیسے کہ خارش، خشک جلداور جلد کا پھٹناوغیرہ۔ اگرچہ اس سب کیلئے ادویہ اور مرہم موجود ہیں لیکن جلد کے ان مسائل سے نجات پانے کیلئے ہم گھریلو ٹوٹکوں پر انحصار کر سکتے ہیں۔

مندرجہ ذیل 5 ایسے گھریلو ٹوٹکے ہیں جو آپ کو جلد کی الرجی میں راحت پہنچائیں گے

لیموں

اینیستھیٹک اور انسداد سوزش خصوصیات کا حامل لیموں آپ کو خارش سے راحت بخشتا ہے۔ ایک لیموں لیجئے اور اس کا رس کھجلی والی جگہ پر ملیے اور خشک ہونے دیجئے۔

تلسی

تلسی یوجینول سے مالا مال ہوتا ہے، جو جلد کی الرجیز کا علاج کرتا ہے۔ جلدی مسائل میں تلسی کے پانی سے جلد کو دھونا مفید ہو سکتا ہے۔

پودینہ

پودینے میں مینتھول ہوتا ہے جو اینستھیٹک اور انسداد سوزش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ کھجلی اور خراش میں پودینہ لگانے سے آپ کو راحت ملے گی۔

پھلوں کے چھلکے

پھلوں کے چھلکے بھی جلد کی الرجی میں بہت مؤثر ہوتے ہیں۔ کیلے یا تربوز کے چھلکے کو خارش سے متاثرہ جگہ پر مَلنے سے راحت ملتی ہے۔

ایلو ویرا

ایلو ویرا انسداد سوزش خصوصیات کے سبب جلد کی الرجی کے علاج کیلئے بہترین ہے۔

نوٹ: یہ تحریر محض معلومات کیلئے ہے۔ کسی بھی چیز کے استعمال سے قبل معالج سے رجوع کیجئے..

https://www.facebook.com/tibimashwry__tn__=%2CdCH-R-R&amp=;eid=ARDyySV8tY_Vstfw4m6kGyxxvCXlApL0XGoxcX-cWMfx2A0qO2taUfMdFiu_z2vQxOItmkNT3TD10Le0&hc_ref=ARSQjsVAi0YZdZ8GLVjkuNiG2XHkcNZzg1p0gcr1oe1yQn77QyMdOTpxvDp5HY_bsCA&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی