جینک ڈائٹ اردو گائیڈ

کیٹو جینک ڈائٹ اردو گائیڈ

Keto Pakistan

کیٹو ڈائٹ یا کیٹوجینک ڈائٹ آج کل وزن کم کرنے کا سب سے مشہور طریقہ ہے۔ مگر بہت سے لوگ یا تو اسے شارٹ کٹ یا جادو سمجھ کر کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور یا پھر اسے فاقہ کشی بنا دیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ سو سب سے پہلے اس ڈائٹ کو آسان زبان میں سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ صرف ڈائٹ پلان نہیں بلکہ ایک طریقہ زندگی ہے جس میں صحتمند خوراک، صحیح مقدار اور صحیح اوقات میں ایسے کھائی جاتی ہے کہ نا تو کمزوری محسوس ہو اور نا ہی فاقہ کشی کرنی پڑے

اس ڈائٹ میں آپ اپنی روزانہ خوراک کا:

ستّر فیصد چکنائی Fat سے

دیسی مکھن، دیسی گھی، ناریل/زیتون کے تیل، یا جانوروں کی چربی سے (جیسے دنبے کی چکی)۔اس کے علاوہ cheese یا پنیر, گریک یوگرٹ (ململ کے کپڑے سے چھَنا ہوا دھی)، تازہ دودھ کی بالائی سے

بازار کا کوئی بھی تیل یا بناسپتی (جیسے ڈالڈا وغیرہ) ، مارجرین، مایونیز اس ڈائٹ میں ۱۰۰ فیصد منع ہے-

زیتون کا تیل پکانے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ وہ درمیانی یا تیز آنچ پر جل کر کھانے کو زہریلا بنا دیتا ہے

بیس فیصد لحمیات Protein سے

مرغی، مچھلی ، جھینگا، بکرے، دُنبے، گائے کا گوشت، انڈے زردی سمیت وغیرہدل, گردے, کلیجی,پاۓ اور مغز بھی استعمال کر سکتے ہیں

اور صرف پانچ فیصد Carbohydrate سے

سبزیوں میں ہم صرف سبز پتوں والی سبزیوں کو استعمال کرتے ہیں ( بھنڈی، مارو کدو، آئس برگ، لوکی، کریلے، ہری پیاز، بینگن، پالک، شملہ مرچ، بروکلی، کھیرا،گوبھی، بندگوبھی، ساگ، سلاد کا پتہ، لال مولی وغیرہ )محتاط مقدار میں ٹماٹر، پیاز، لہسن، ادرک اور مولی استعمال کی جا سکتی ہےان سبزیوں کے علاوہ کوئی دوسری سبزی نہیں کھائی جا سکتی۔

پھلاس ڈائٹ میں اسٹرابریز، بیریز ، ایواکاڈو کے علاوہ کوٸ اور پھل استعمال نہیں کر سکتے۔ کیونکہ زیادہ تر پھلوں میں فرکٹوز (فروٹ شوگر) کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے انسولین پیدا ہوتی ہے جو وزن کم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ڈرائ فروٹساس ڈائٹ میں آپ خشک میوہ جات میں صرف اخروٹ، بادام کم مقدار میں لے سکتے ہیں۔

کارب میں کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ فائبر لیں جو نا صرف جسم میں ہضم نہیں ہوتا بلکہ قبض بھی نہیں ہونے دیتا۔

نوٹ: صحیح مقدار کے تعین کے لیے اپنے میکروز کیلکولیٹ کر لیں ۔

https://www.ruled.me/keto-calculator/fbclid=IwAR0LYTt-HLsvdeQmIENqy-OyFI8VRLv0OxjNd-bBYHlfOV_A4qNK_kqDJrU

دیگر کونسی چیزیں کھائی یا پی جا سکتی ہیں اور کن چیزوں کی مکمل ممانعت ہے ۔

چاول، آٹا اور بیسن وغیرہچنے کالے سفید, بیسن,بینز لوبیا وغیرہ اور اس کے علاوہ ہر قسم کی دالیں منع ہیں۔گندم, جو, مکئ, معدہ, چاول یہ سب چیزیں اور ان سے بنی ہوئ ہر چیز جیسے بران بریڈ، پاستا ، نوڈلز، بیکری آئٹمز بسکٹس تمام ممنوع ہیں.

ڈرنکسمشروبات میں ہم گرین ٹی، بلٹ پروف چائے/کافی، گریک یوگرٹ کا اسٹرابری شیک ، لیموں پانی لے سکتے ہیں۔

میٹھاہر قسم کا میٹھا جیسے چینی، شکر, گڑ, براؤن شوگر, آرٹیفیشل سوئیٹنر, شہد, میٹھے پھل سمیت ہر قسم کا میٹھا کیٹوجینک میں بند ہوتا ہے۔

حسب ضرورت اعتدال کے ساتھ اسٹویا، استعمال کر سکتے ہیں اور وہ بھی کیٹوسس میں جانے کے بعد، شروع میں ہرگز نہیں۔

نمکیات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کھیوڑہ والا پتھر والا نمک یا پنک سالٹ کا استعمال کریں ۔

الیکٹرولائٹس کو پورا کرنے کے لیے دیسی چکن ، مٹن، بیف، یا پائے کی یخنی / بون بروتھ بہت مفید چیز ہے جس سے ہمیں قدرتی پوٹاشیم ، میگنیشیم ملتا ہے۔

ناشتہ: انڈے۔ ابلے، آملیٹ، فرائی، خاکینہ ( ٹماٹر، سبز مرچ، پیاز، دھنیا، پالک، لہسن، ادرک شامل کر سکتے ہیں)گوشت یا مغز، کلیجی وغیرہ بھی کھائی جا سکتی ہے

دوپہر اور رات کا کھانا:گائے ، بکرے، مرغی کا گوشت - باربی کیو، گرل، دیسی گھی / ناریل تیل میں بھنا ہو، کڑاہی یا شوربہ والا سالن۔ (کیٹو والی سبزی شامل کی جا سکتی ہے ۔۔۔ جیسے گوبھی گوشت، پالک گوشت، بھنڈی گوشت، کریلے گوشت وغیرہ)

کوئی بھی کیٹو والی سبزی کا سالن دیسی گھی / ناریل تیل میں بنا ہوا

کسی بھی وقت:مکھن والی چائے ۔ (کالی گرم چائے، 2- 3 کھانے کے چمچ دیسی مکھن، ایک کھانے کا چمچ ناریل کا تیل بلینڈر میں ڈال کر 10 سیکنڈ کے لئے بلینڈ کر لیں )

گائے یا بکرے کی ہڈیوں کی یخنی ۔ ( دھیمی آنچ پہ کم از کم 8 - 10 گھنٹے نمک کے ساتھ ہڈیوں کو پکایا جائے)

لیموں پانی نمک کے ساتھ ۔ کم ازکم 2 - 4 گلاس روزانہ

سادہ پانی کمرے کے ٹمپریچر پر ۔ 3 سے 4 لیٹر

اسکے علاوہ السی کے بیج ، تخم ملنگا اور چھیا سیڈ کا استعمال بھی بہت مفید ہے

#keto

#keto

Keto Calculator - Precise, Simple Way to Determine Your Macros

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی