حیض ماہواری کیا ہے؟

حیض کیا ہے؟حیض (یا ماہواری) کسی خاتون کے جسم میں چکر سے متعلق ہارمونی تبدیلیوں کی وجہ سے لگاتار خون بہنے کو کہتے ہیںجب بچی پیدا ہوتی ہے، تو اس کی بیضہ دانیوں میں پہلے ہی سے ملینوں ناپختہ کار بیضے ہوتے ہیں۔ بلوغت کے وقت، مہینے میں ایک بار ان میں سے دسیوں ہارمونی ہیجان کے تحت بڑھنا شروع کردیں گے۔ عام طور پر، بیضہ دانی میں صرف ایک بیضہ پختگی کو پہنچتا ہے اور وہ ہر چکر میں رحم مادر میں چلا جاتا ہے (جسے اخراج بیضہ کہا جاتا ہے)اسی دوران، حمل کی تیاری کے لیے رحم مادر زیادہ موٹا ہوجاتا ہے۔ اگر بیضہ زرخیز نہیں ہے، تو یہ حیض کے خون کے طور پر پیٹ کے اضافی ٹشو استر کے ساتھ اندام نہانی سے باہر نکل جائے گا۔ پھر، حیض کا دوسرا چکر دوبارہ شروع ہوتا ہےلڑکی کو کس عمر میں ماہوری آنے لگتی ہے؟ کس عمر میں ماہواری بند ہوتی ہے؟اکثر لڑکیوں کو تقریبا 11 - 12 سال کی عمر میں ماہواری آنی شروع ہوتی ہے۔ اکثر خواتین کے لیے، قدرتی طور پر 45 - 55 سال کی عمر کے درمیان حیض آنا بند ہوتا ہے۔ اس مرحلے میں، ماہواری مستقل طور پر بند ہوجاتی ہے (سن یاس) اور خواتین اب مزید بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی ہیںکیا یہ ضروری ہے کہ مجھے ہر مہینہ ماہواری آ ہی جائے؟نہیں، ہر خاتون کو ہر مہینہ ماہواری نہیں آتی ہے۔ کسی بھی خاتون کا چکر اس کی کیفیت کے اعتبار سے مختلف ہوسکتا ہےحیض کا چکر 21 - 35 دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔ چکر کی طوالت کی صراحت ماہواری کے پہلے دن سے لے کر اگلی ماہواری کے پہلے دن کے درمیان کے دنوں کی تعداد کے طور پر کی جاتی ہےمثلا:پچھلی ماہواری کا پہلا دن: 1 اکتوبرموجودہ ماہواری کا پہلا دن: 29 اکتوبرچکر کی طوالت: 28 دن

جنسی طور پر سرگرم کسی بھی خاتون میں حمل کے امکان پر غور کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ کو ماہواری نہیں آئی ہے، تو براہ کرم اپنی نگہداشت صحت کے فراہم کنندگان سے صلاح لیں۔

ان لڑکیوں میں، جن کے حیض کی شروعات ہوئی ہے اور سن یاس کو پہنچنے والی خواتین میں بے ضابطہ ماہواریاں آسکتی ہیںمخصوص کیفیات ہارمونی عدم توازن کے ساتھ وابستہ ہوسکتی ہیں، جو سلسلہ وار بے ضابطہ ماہواریوں کا سبب بنتی ہیں۔ ان میں شامل ہے:زیادہ وزن یا کم وزنکھانے کی بد نظمیاں (جیسے بھوک مرجانا)تھکا دینے والی ورزشتناؤمخصوص ادویات (جیسے مانع حمل انجکشن)منشیات کا غلط استعمالدودھ پلانادیرینہ امراض، ہارمونی گڑبڑیاں (جیسے کثیر تھیلیوں پر محیط و مشتمل بیضہ دانی کا سنڈروم، تھائی رائیڈ کی بیماری وغیرہ)ایسی کیفیات جو بچہ دانی کے عمل کو متاثر کرتی ہیںرحم مادر کے استر میں غیر طبعی حالت، پولپس، رحم کی گردن یا اندام نہانی کے انفیکشن کی وجہ سے، یا رحم کی گردن کے کینسر وغیرہ کی وجہ سے ماہواریوں کے درمیان اندام نہانی سے خون بہہ سکتا ہے۔ اس پر بسا اوقات 'بے ضابطہ ماہواری' کا شبہ ہوسکتا ہےکیا مجھے بھاری ماہواری ہوئی ہے؟بھاری ماہواریوں کا مطلب ہے حیض کے خون بہنے کی شدت یا طوالت میں اضافہآپ کو بھاری ماہواریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اگر:آپ کی ماہواری 7 دنوں سے زیادہ جاری رہتی ہے (اکثر خواتین کی ماہواری 2 - 7 دنوں تک جاری رہتی ہے)آپ کو ہر 1 - 2 گھنٹے میں دیرپا اور بہت زیادہ جذب کرنے والے پیڈز کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑتی ہےآپ کے جسم سے خون کے بڑے بڑے لوتھڑے نکل رہے ہیںآپ کے جسم سے سیال نکل رہے ہیں (یعنی اچانک بڑی مقدار میں خون نکلنا جو آپ کے زیر جامہ اور کپڑوں میں جذب ہوجاتا ہے)آپ کو پیڈ بدلنے کے لیے رات میں بار بار جاگنے کی ضرورت پڑتی ہےپیڈ / پھاہا استعمال کرنے کے باجود، سونے کے دوران آپ کی بیڈ شیٹ پر خون لگ جاتا ہےآپ کی بھاری ماہواری سے آپ کے کام، خاندانی زندگی اور معاشرتی زندگی پر اثر پڑ رہا ہےآپ کو اپنی ماہواری کے دوران اور اس کے بعد چکر، سانس پھولنے اور تھکن کا احساس ہوتا ہےماہواری کے درد کیا ہیں؟ماہواری کا درد اکثر ماہواری آنے سے ٹھیک پہلے یا اس کے آغاز پر شروع ہوتا ہے۔ عام طور پر نچلے پیٹ میں ہلکے تا شدید درد کا احساس ہوتا ہےبھاری خون آنے کے وقت عام طور پر درد زیادہ ہوتا ہےدرد پیٹ کی گڑبڑی کے ساتھ وابستہ ہوسکتا ہے جیسے قیئ یا پتلا پاخانہ کرناماہواری کے درد 2 طرح کے ہوتے ہیں:جو طبی کیفیت کی وجہ سے نہیں ہوتا

جو کسی بنیادی کیفیت کی وجہ سے ہوتا ہے

عام طور پر نوجوان خواتین میں ماہواری کی شروعات کے فورا بعد ہوتا ہےیہ ورم درون رحم، پیڑو کے انفیکشن، درون رحمی مانع حمل آلہ وغیرہ کے استعمال جیسی کیفیات سے پیدا ہوسکتا ہےخاتون کی عمر بڑھنے کے ساتھ یا بچہ جننے کے بعد درد کم ہوجاتا ہے یا یہاں تک کہ غائب بھی ہوجاتا ہےدرد حیض کے چکر کے کسی بھی وقت واقع ہوسکتا ہے1 – 3 دنوں تک جاری رہتا ہےانہیں اندام نہانی سے بدبو دار مواد یا بخار کا سامنا کرنا پڑسکتا ہےگرم پٹی استعمال کرنے یا عام پین کیلرز لینے سے درد سے آرام مل جاتا ہےجنسی تعلق کے دوران درد کا احساس ہوسکتا ہےجو خواتین باضابطہ طور پر ورزش کرتی ہیں، انہیں ماہواری میں کم درد ہوتا ہےممکن ہے کہ عام پین کیلرز لینے سے درد سے آرام نہ ملےبنیادی سبب کے علاج سے درد کم کرنے میں مدد ملتی ہےاگر آپ کو مندرجہ ذیل میں سے کوئی بھی علامت ہو، تو اپنے ڈاکٹر کو دکھائیں:

آپ کی عمر 16 سال ہے اور آپ کی ماہواری شروع نہیں ہوئی ہےآپ کی ماہواری اچانک بے ضابطہ ہوگئی ہےماہواریوں کے درمیان اندام نہانی سے خون بہتا ہےایک سال سے زیادہ تک آپ کی ماہواری بند رہنے کے بعد اندام نہانی سے خون بہتا ہےماہواری کا درد جو 40 سال کی عمر میں یا اس کے بعد شروع ہوتا ہےحیض کا چکر 21 دنوں سے کم ہےبھاری ماہواری (سوال 4 دیکھیں)شدید درد والی ماہواری / پیٹ دردآپ کی ماہواری ایک سال سے زیادہ تک رکی رہی ہے لیکن آپ کی عمر 45 سال سے کم ہےاگر آپ کے پاس کوئی سوال ہے، تو براہ کرم صحت کے پیشہ وران سے صلاح لیں۔ ہومیوپیتھک طریقہ علاج: ہومیوپیتھک ادویات سیپیا۔پلساٹیلا۔اورم میور ۔میگ فاس۔کالوسنتھ۔کالوفائیلیم۔پوڈوفائیلم۔اسکے علاوہ اور بہت سی ادویات جن میں علامات مماثل ہوں ۔وسیم ہومیوپیتھک کلینکWhat's app 03005973756

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی