غذائیں جن سے جوانی پائیں

10 غذائیں جو آپ کو جوان رکھنے میں مدد دیں –

ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے اور اگر آپ درمیانی عمر یا 50 کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو یہ چند اشیاء ایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتی ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتی ہیں۔

ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانیں جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں۔

بیریزاسٹرابیری ہو، بلیو بیری یا انگور، ہر قسم کی بیریز اینٹی آکسیڈنٹس کے باعث آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کے لیے بہترین ہیں، ان کے استعمال سے خلیات کی توڑ پھوڑ کی روک تھام یا وہ عمل سست ہوجاتا ہے جبکہ یہ پھل جوڑوں کی سوجن اور درد کو بھی کم کرتے ہیں۔ بیریز کے استعمال سے جلد کی جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور جھریوں کا امکان کم ہوجاتا ہے، جبکہ یہ یاداشت کی کمزوری سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

گاجریہ سبزی بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو بینائی کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ جزو جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے جو کہ آنکھوں کے افعال کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ جزو جلد کے لیے بھی بہترین ہے اور سورج کی شعاعوں سے جلد پر نمودار ہونے والی قبل از وقت جھریوں کی روک تھام کرتا ہے۔ اس سبزی کو بہت زیادہ پکا کر کھانا اس میں شامل اہم اجزاء اور وٹامنز کی مقدار کم کردیتا ہے۔

ترش پھلوٹامن سی آپ کی نوجوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے اور مالٹوں یا دیگر ترش پھلوں میں اس وٹامن کی کوئی کمی نہیں ہوتی، اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک جزو بائیو فلیونوئیڈز بھی ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کو مرنے سے بچاتا ہے۔ اسی طرح خالی پیٹ لیموں پانی پینے سے آنتوں کی صفائی ہوتی ہے جبکہ غذائیت جسم میں جذب ہوتی ہے۔

لہسنلہسن کئی انفیکشنز کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اگر اسے مناسب طریقے سے استعمال کیا جائے۔ اس کی خصوصیات اسے عمر کے اثرات جسم سے زائل کرنے میں مدد دیتی ہیں، یہ کولیسٹرول کو متوازن کرتا ہے، دوران خون اور بلڈ پریشر کو بہتر کرتا ہے جبکہ کچھ اقسام کے کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

https://www.facebook.com/tibimashwrytn=%2CdCH-R-R&eid=ARCWwoM_EQI_S57qs-AOujyWgaTFvNc09m975e7arQlRhIT3KKeTG4lwXFjkBdjg1Dc_RoMDY8kMauLK&hc_ref=ARRMRCX0-csFnK1EaqDv1GIMkVrfO_FTFK_MGsV5Y-bO-JSFsVgX7EA5kAzWs3upLvc&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی