روحانی وضو: DNA جینز کی شفاء

روحانی وضو: DNA اور جینز کی شفاء

ہم سب مسلمان ہیں، ہمارے بنیادی اسلامی عقائد ہماری نفسیات اور ہمارے DNA میں شامل ہیں۔ ہم جتنے بھی ماڈرن اور جدت پسند ہو جائیں، اسلامی اصول اور عقائد اپنے شعور سے نکال پھینکیں لیکن اپنے لا شعور سے نہیں نکال سکتے۔ بلکہ شعوری طور پر بھلانے اور اگنور کرنے سے یہ اصول repress ہو کر ہمارے لاشعور میں چلے جاتے ہیں۔ اور لاشعوری طور پر ہمیں متاثر کرتے رہتے ہیں، ہم پر اثر انداز ہوتے ہیں، ہمیں روزانہ مسلسل اندر ہی اندر کچھ نہ کچھ بے سکونی اور بے چینی دیتے رہتے ہیں جس سے ہماری روز مرہ کی زندگی، زہنی صحت اور پرفارمنس بھی متاثر ہوتی رہتی ہے۔ ایک وقت آتا ہے کہ یہ بےچینی اور بےسکونی بڑھتے بڑھتے ایک بڑی نفسیاتی بیماری بن جاتی ہے۔ جلد یا دیر سے، سب کے ساتھ یہ ہونا ہی ہوتا ہے۔

جب بھی ہم کوی گناہ کرتے ہیں تو ہمارے DNA پر ایک سیاہ دھبہ لگ جاتا ہے، آہستہ آہستہ یہ دھبے بڑھتے رہتے ہیں اور ہمارا DNA گرد آلود ہوتا چلا جاتا ہے اور سیاہ ہو جاتا ہے۔ یہ DNA کی سیاہی ہماری جینز میں منتقل ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ گناہ اور ثواب انسان کا پیچھا کرتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ اچھی اور بری عادات (traits) بھی جینز میں منتقل ہوتے ہیں اور یہ بھی آپ نے سنا ہو گا کہ بزرگوں کا فیض سات نسلوں تک چلتا ہے۔ اصل میں بزرگوں کے قلب کا نور منتقل ہوتا ہے جینز میں۔

روحانی وضو سے ہم اپنے لا شعور میں موجود ان Repressions کا علاج کرتے ہیں۔ اور DNA کی صفای کرتے ہیں۔ روحانی وضو ایک دعا کی شکل میں ہے۔

روحانی وضو کا طریقہ:

یا اللہ اے رحمان رحیم زندہ خدا! آج میں تجھ سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگتا ہوں، وہ گناہ جو میں نے جان کر کیے اور وہ گناہ جو میں نے انجانے میں کئیے سب معاف فرما دے۔ میرے وہ گناہ بھی معاف کر دے جو مجھے یاد ہی نہیں اور میرے وہ گناہ بھی معاف فرما دے جن کو میں گناہ سمجھتا ہی نہیں اور کئیے چلے جاتا ہوں۔ اے رحمان رحیم زندہ خدا میرے وہ گناہ معاف کر دے جو میری دعاوں کی قبولیت کے راستے میں رکاوٹ ہیں، میرے وہ گناہ معاف کر دے جو میرے رزق کی برکت میں رکاوٹ ہیں۔ میرے وہ گناہ معاف کر دے جو میرے دل کے سکون کے لیے زہر ہیں۔ میرے وہ گناہ معاف کر دے جو میری سکون کی نیند کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ میری روح کو پاک اور بلند کر دے، میرے زہن کو تازہ کر دے، میرے دل کو خوش کر دے اور میری نفسیات کو ہر بیماری سے پاک کر دے۔

اے رحمان رحیم زندہ خدا میرے والدین اور آباو اجداد سے جو گناہ کوہتایاں ہوی میں ان کی بھی تجھ سے معافی مانگتا ہوں، آج وہ اس دنیا میں نہیں لیکن ان کے گناہوں کی معافی میں تجھ سے مانگتا ہوں، ان کے گناہوں کے جو اثرات میری زندگی پر اثر انداز ہو رہے ہیں وہ ختم فرما دے اور میری زندگی آسان اور کامیاب کر دے۔ میری جینز کو پاک کر دے۔ میرا DNA پاک صاف کر دے، میرا دل روشن اور زہن وسیع کر دے۔

اے رحمان رحیم زندہ خدا! مجھ پر جتنا جادو نظر اثر حسد جنات اور شیطان اثر انداز ہو رہا ہے اسے اپنی قدرت سے زائل کر دے، اس کے اثرات ختم کر دے، مجھے مکمل جسمانی زہنی نفسیاتی اور روحانی صحت عطا فرما۔ اور زندگی کو خوشی راحت اور کامیابی سے بھر دے۔

اور اپنے پاک حفاظتی فرشتے میری چاروں جانب مقرر فرما جو میری حفاظت کریں گناہوں سے، شیطان سے، ناکامی سے، بیماری سے، سستی سے، جادو سے، نظر حسد سحر سے اور ہر چیز کے شر سے۔

اے رحمان رحیم زندہ خدا میری زندگی میں آ، مجھے شفا دے اور میرے سارے معاملات سلجھا دے۔ (یہ فقرہ تین دفعہ دہرائیں)۔ آمین۔

یہ روحانی وضو روزانہ ایک دفع کریں۔ عشاء کے بعد یا سونے سے پہلے سے کر لیں۔ دعا توجہ اور دل سے کریں یہ محسوس کر کے کہ اللہ آپ کے سامنے ہے اور آپ اللہ کو مخاطب کر کے دعا کر رہے ہیں۔ اللہ ہم سب کو مکمل شفاء دے۔ آمین۔

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی