دنیا بدل رہی ہیں۔۔۔اپنے آپ کو بدلیں قدرتی طور پر

دنیا بدل رہی ہیں۔۔۔اپنے آپ کو بدلیں قدرتی طور پر

آج کا انسان اپنے لئے گاڑی میں مرسڈیز یا بی ایم ڈبلیو پسند کرتا ہے ۔ رابطے کیلئے اس کے پاس آئی فون سے کم نہیں ہونا چاہیے ، وہ چاہتا ہے کہ اس کا گھر کسی محل سے کم نہ ہو، اور اس گھر میں لگی ہوئی ہر چیزیں اعلی معیار کی ہونی چاہیے اور وہ ہائی ٹیک ہو ۔اگر ہم اُس انسان کی بات کریں جس نے ان چیزوں کو دیکھا ہی نہیں ہو تو، اس کے لئے یہ چیزیں کچھ نہیں ۔ آج کی انسان کی یہ چیزیں ضرورت کیسے بنیں ؟؟؟ انسان اپنے حواس خمسہ جو اُسے قدرت نے ودیت کیا ہے (پایچ سینس )سے انسان نے چیزوں کو سمجھتا ہےاورخوایش کرتا ہے ۔آج کی ضرورت کیا ہے ؟جو چیزیں وہ کل استعمال کر رہا تھا یا ہے ،کیا وہ کل اہم ہوگی ؟انسان جو وہ دیکھ، سن اور محسوس کر رہا ہے وہی اس کی مادی ضرورت بن جاتی ہے ۔ جب کہ دنیا کا پہلا انسان سے آخری انسان تک ،ان سب چیزوں کے بغیر رہ سکتا ہے ۔ لیکن قدرت نے انسان کے لئے کچھ چیزیں انتہائی ضروری کی ہوئی ہیں ۔ جو اس کو چاہیے ہی چاہیے، اس کے بغیر انسان کی زندگی نامکمل ہے ۔ اور وہ کل بھی تھی ،آج بھی ہے ،کل بھی رہے گی ۔اس بات کو ایک اور انداز سے سمجھتے ہیں ۔ اگر ایک انسان کا بچہ جنگل میں اکیلا پلا بڑھا ہوتو، وہ سننے اور بولنے کی صلاحیت ہونے کے باوجود پھر بھی بول نہیں سکے گا ۔ لیکن وہ اپنی ان ضرورتوں کو پورا کرے گا جو اس کو قدرت نے دی ہے ۔ اس کے لئے وہاں انسان نہ بھی ہو ۔ پر ایسا ہونا بہت مشکل ہے کیونکہ انسان کو قدرت نے ایسا نہیں بنایا ہے ۔لیکن قدرت نے انسان کو ایسا بھی نہیں بنایا ہے ،جو وہ آج کل ہے ۔آج کل کے انسان کی توجہ اپنی بنیادی ضرورتوں سے ہٹ کر ان ضرورتوں پر ہے جس کے نہ ہونے سے بھی اس کی زندگی گزر سکتی ہے ۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ یہ سب چیزیں نہیں ہونی چاہیے ۔ پر آج کے انسان کی یہ ترجیحات یہ نہیں ہونی چاہیے ۔ زندگی ہے تو سب کچھ ہے ۔یہ دنیا بدل رہی ہیں وہ بدلتی رہے گی ۔ پر قدرت کی دی ہوئی چیزیں نہ بدلتی ہیں نہ بدلیگی ۔کچھ چیزوں کے بدلنے سے انسان کو فائدہ ،اور کچھ سے نقصان ہوا ہے۔ تو انسان کو چاہئے ان چیزوں کو اپنائے جس سے فائدہ ہو نہ کہ نقصان ۔۔۔۔اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ اپنے کھانوں میں جدید کھانوں کو شامل کریں، جن سے فائدہ ہو نہ کہ جنک فوڈ۔۔۔ شکریہدعاوں کا طلب گار۔شیف اسد

https://www.facebook.com/chefasad2tn=%2CdCH-R-R&eid=ARAD_jA0eo_4eueVlRHGnS97tOWL3TbY876zaae5TaErygwt4QFqZ8b0Pw0O5JFe2qfXCfvOSdFm3G-D&hc_ref=ARSxBSXTIklf35gJ-vEziRTQa_Ai0c3X00kgPhwe2IK3bV0Su1lTLUlgd-kQWyMs0-Q&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی