چہرے کے فالتو بالوں کو ختم کرنے کا نسخہ

اگرچہ چہرے کے فالتو بالوں پر رقم خرچ کرنا عورتوں کے لئے عام سی بات ہے لیکن ذیل میں کچھ نسخے درج کئے جا رہے ہیں جو چہرے کے ان چاہے بالوں کو کم کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ ایک پیالہ پانی کا لے کر اس میں تیس گرام چینی اور قدرے لیموں کا رس ڈالیں۔اچھی طرح حل کرکے بالوں کے اگنے والی سمت میں لگائیں، پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں اور ایک ہفتے بعد اس عمل کو دہراتے رہیں۔ بیسن، دہی اور ہلدی کا روائتی محلول فالتو بالوں کو کم کرنے کے طور پر جانا جاتا ہے۔مذکورہ لیپ چہرے پر لگائیں اور جب سوکھ جائے تو دھو ڈالیں۔ ہلدی اور پپیتے کا لیپ بنا کر چہرے پر لگائیں جو موجودہ بالوں کی نشوونما روکنے میں آپ کی مدد کرے گا اور جلد سے چھلکے بھی اتاردے گا جلد کو ملائم بنائے گا بہترین نتائج حاصل کرنے کے لئے 15منٹ تک اس لیپ کو چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں۔ آلو اور مسور کی دال پیس کر لیپ بنائیں یہ نہ صرف بالوں کی رنگت کم کر دے گا ، بلکہ ان کی افزائش کو بھی روکے گا۔یاد رہے کہ آلو رنگ گورا کرنے میں بلیچ کریم کے اثرات رکھتا ہے۔مذکورہ لیپ 15منٹ تک لگا رہنے دیں بعد ازاں دھو ڈالیں۔ کیلے اور جئی کا سکرب چہرے پر لگانا جتنا سادہ ہے، اتنا موثر بھی 15منٹ تک لیپ چہرے پر لگائیں اور دھو لیں اور ہفتے میں دوباریہ یہ سکرب لگائیں۔ ںاگر آپ کو پسند آئے تو لائک ضرور کرنا ؟ دعاؤں میں یاد رکھیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں...

https://www.facebook.com/tibimashwry__tn__=%2CdCH-R-R&amp=;eid=ARC0lJBaV4qPEccDWMzXDnOpX_6VfOQnFKphSv6o3X6mJW3l58ffeOg2k8NpmiZP03w027DH_D2Jlf-C&hc_ref=ARR5IwtNssLt1UFWNn5dkssdZkVlEqd6Botq72cRygD2cU1Pv-UnsRj9lnkfbjK9yQ8&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی