بیماریاں سے محفوظ خوراک

لمبی عمر اور بیماریاں سے محفوظ 'خوراک'

انسان نے دنیا پہ حق حکمرانی قائم کرنے کے لئے ہتھیار بنائے ۔چاہے اقتدار کو دوسرے ملکوں تک بڑھانے کے لئے ، یا اپنے دفاع کے لئے ۔ اس کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے جاتے ہیں ۔ اللہ نہ کرے یہ جنگ تو شادو نادر ہی ہوتی ہے ۔ لیکن انسان کی ایک جنگ ہر لمحے ہو رہی ہے، اور اس کو ہم حرف عام میں پیٹ کی جنگ کہتے ہیں ۔ انسان نے جس چیز پر زیادہ سرمایہ کاری اور ریسرچ کرنی تھی اُس سے اِس نے اجتناب کیا، نتیجہ! جیسے جیسے آبادی بڑھتی گئی اور غذائی ضرورتوں کا فقدان کی وجہ سے انسان نے ایسی غذا تخلیق کی۔ جیسا کہ فصلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے مصنوعی کھاد، کیڑے مار ادویات اور اب GMO فصل اور جانوروں میں کلونینگ جیسی ٹیکنالوجی کو روشناس کرایا ۔ اور وہ پرانے قدرتی طریقے پس پشت رکھ دیے گئے ۔ جن سے ہم کو نقصان نہیں ہوتا تھا ۔ اورانسان کی عمرلمبی ہوتی تھی اور بیماریاں بھی نہیں ہوتی تھی ۔ ایسا کیا تھا اور کیا ہو گیا یہ پتہ لگانے کے لئے ہم کوکچھ اپنے ماضی میں دیکھنا او جاننا ہو گا۔ پہلے انسان کے پاس اپنی خوراک کو محفوظ کرنے کے محدود طریقے تھے ۔ نباتات سے حاصل خوراک تو قدر زیادہ دیر تک محفوظ ہو سکتی تھی لیکن جانوروں سے لی جانے والی خوراک کو محفوظ کرنے کا دورانیہ بہت کم تھا ۔اور حاصل کرنے کے ذرائع بھی کم اور آسان نہیں تھا ۔اس ہی کی وجہ سے انسان کی خوراک میں حیوانی خوراک کا حصہ بہت کم تھا ۔ قدرت نے بھی انسان کو ایسا ہی بنایا ہے۔ لیکن اب ہم اس کو ضرورت سے زیادہ استعمال کرتے ہیں اور اپنی خوراک کا زیادہ حصہ اس ہی سےلیتے ہیں۔ جبکہ ہمارا جسم اس کے لیے نہیں بنا اور ہم کو مختلف نقصان اٹھانے پڑھتے ہیں ۔ اگر ہم اپنی خوراک میں پودوں سے حاصل کی گئی اجناس خاص کر تازہ سبزیوں کا استعمال کو بڑھا لیں توہم صحت مند بھی رہ سکتے ہیں اور بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔(اس کے لیے کچن گارڈننگ کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے ) شکریہ شیف اسد

https://www.facebook.com/chefasad2__tn__=%2CdCH-R-R&amp=;eid=ARBtP0RoU5w5hk8zkHVq_VRvikD667J44u8MjNebAg-mhDr4rf7Gv3M1UaOg8iukt7GFKQLvJQIB6vO5&hc_ref=ARTTmYUx5kCsVnhpflvJpBnPo6JnJhNQFhQlqhmjwpz5YIYhTvjCTgx7ltKcF3rqAzg&fref=nf&hc_location=group

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی