آج کا نسخہ حکماء کرام کے لیے

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام علیکم

آج جو نسخہ پیش کرنےکی سعادت حاصل کر رہا ہوں صرف اور صرف حکماء کرام کیلئے ہے عام آدمی اسکو نہ بنائے وگرنہ خود ذمّہ دار ہوگا

حکما کرام بنا کر مخلوق اللہ کی خدمت کریں

کشتہ شنگر ف سفید باوزن

شنگرف رومی دس گرام

روغن کنجد کم از کم تین پاؤ

دیسی تھوم کا مقطر پانی سو گرام

تازہ ادرک کا مقطر پانیسو گرام

دیسی ہری مرچ کا مقطر پانی سو گرام

سفید بڑے سائز کے دو سے تین عدد پیاز

ترکیب تیاری

سب سے پہلے ایک سفید پیاز کے درمیان سے ٹکڑا کاٹ لیں اورشنگرف کی ڈلی رکھ کر ٹکڑا واپس لگا کر بند کر دیں

ایک برتن لیں سٹیل کا اس میں پیاز کو بطریقہ ڈول جنتر مکمل سیاہ کر لیںشنگرف کی ڈلی احتیاط سے نکال لیںپھر دوسرا پیاز لیکر مذکورہ عمل کےمطابق کریں پھر چیک کریں شنگرف کی ڈلی ہاتھ سے با آسانی پیسک ہو جائے تو شنگرف کو کھرل میں ڈال کر مذکورہ مقطر تھوم۔ ادرک اور ہری مرچ کا پانی سے بلترتیب رگڑائی کر کے خشک کر لیں وگرنہ تیسرے پیاز میں مذکورہ عمل کر لیںاور آخر میںشیرمدار کا دودھ سو گرام بھی رگڑائی کر کے ٹکیہ بنا لیں اور خشک کر لیںمظبوط گلحکمت کر کے چار سے پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں محفوظ مقام پراوراحتیاط سے آگ ٹھنڈی ہونے پر سفید شنگرف باوزن نکال لیںاگر نہ ہو تو دوبارہ سے مذکورہ عمل کریں میں نے ایک بار ہی عمل کیا مجھے الله پاک نےکامیابی دی

مقدار جوراکآدھےچاول سے ایک چاول تک مناسب انوپان سے دیں۔

فوائدمقوی باہ۔ مولد منی۔۔ مولد جون۔مقوی اعضاء رئیسہ اور خون پیدا کر کے رنگ کو مانند انار سرخ کرتا ہےمقوی دماغ کیلئےبادام۔پستہ۔الائچی اور دال ماش دودھ میں رگڑ کر حسب ضرورت مذکورہ حریرہ سے دیں۔

پرہیز علاج سے بہتر ہے

کھٹائی۔نمک اور تیز مرچ سے پرہیز لازماً کروائیں

نوٹ۔۔دودھ گھی مکھن کا بکثرت استعمال کریںخالی پیٹ استعمال نہ کروائیںکوشش کریں ضرورت مند مریضوں کو دیںایک مریض کو چودہ خوراکوں سےزیادہ نہ دیںمریض کے معدہ و جگر کی اصلاح پہلے کر لیں

اس موضوع کو جواب دیں

یہ سائٹ انفرادی کمپیوٹر، پرسنل سروس سیٹنگ، تجزیاتی و شماریاتی مقاصد، مواد اور اشتہارات کی کسٹمائزیشن میں فرق تلاش کرنے کے لئے کوکیز اور دوسری ٹریکنگ ٹیکنالوجیز کو استعمال کرتی ہے نجی معلومات کی حفاظتی اور کوکیز پالیسی